اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی آمد اور کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں : وزارت خارجہ

    بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پاکستان میں ہندوستانی فلم اور سیریلوں پر مکمل پابندی کے درمیان آج حکومت ہند نے واضح کیا کہ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی آمد اور کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پاکستان میں ہندوستانی فلم اور سیریلوں پر مکمل پابندی کے درمیان آج حکومت ہند نے واضح کیا کہ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی آمد اور کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
      وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔اسی کے ساتھ انہوں نے ہندوستانی فلم اور سیریلوں پر مکمل پابندی کے اقدام کو افسوسناک بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف افسوسناک فیصلہ ہے بلکہ پاکستان کی غیر خوداعتمادی کا مظہر ہے ۔
      پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگوریٹری نے اسلام آباد میں اپنی میٹنگ میں تمام سیٹلائیٖٹ ٹی وی چینلوں اور ریڈیو اسٹیشنوں کو ہدایت دی کہ وہ 21 اکتوبر کی سہ پہر تین بجے سے اس مکمل پابندی کی پابندی کریں ۔ بظاہر پاکستان نے یہ قدم اڑی حملے سے پیدا ناراضگی جھیلنے والے پاکستانی فنکاروں کے پس منظر میں کیا ہے ۔خاص طور پر مہاراشٹر میں شیوسینا بہت ناراض ہے ۔
      First published: