ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پلوامہ حملے کیلئے بھگتے گا پاکستان ، بشکیک میں وزیر اعظم مودی نہیں کریں گے عمران خان سے ملاقات

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میری معلومات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان کسی دو طرفہ میٹنگ کا منصوبہ نہیں ہے‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 06, 2019 06:30 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پلوامہ حملے کیلئے بھگتے گا پاکستان ، بشکیک میں وزیر اعظم مودی نہیں کریں گے عمران خان سے ملاقات
بشکیک میں وزیر اعظم مودی نہیں کریں گے عمران خان سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اگلے ہفتے ہونے والے سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے درمیان دو طرفہ میٹنگ مقرر نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’میری معلومات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان کسی دو طرفہ میٹنگ کا منصوبہ نہیں ہے‘‘۔ تنظیم کے اجلاس کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13-14 جون کو ہونا ہے۔

تنظیم کے وزراء خارجہ کی گزشتہ ماہ ہوئی میٹنگ کے دوران اس وقت کے وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے صرف ایک دوسرے کو سلام کیا تھا۔

ہندوستان نے جنوری 2016 میں پٹھان کوٹ ایئر فورس ہوئی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں کئے جا سکتے۔ بات چیت کے لئے پاکستان کو اپنے علاقے سے دہشت گردانہ سرگرمیاں روک کر مناسب ماحول بنانا ہوگا۔

First published: Jun 06, 2019 06:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading