உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ میں دو خواتین کھلاڑیوں پر تیزاب سے حملہ ، ایک خاتون گرفتار

    تیزاب حملہ میں زخمی ایک خاتون کھلاڑی اسپتال میں زیر علاج

    تیزاب حملہ میں زخمی ایک خاتون کھلاڑی اسپتال میں زیر علاج

    اتر پردیش میں میرٹھ میٹروپولیٹن کے لال کرتی علاقے میں آج صبح موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی نوجوانوں نے دو خواتین کھلاڑیوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میرٹھ: اتر پردیش میں میرٹھ میٹروپولیٹن کے لال کرتی علاقے میں آج صبح موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی نوجوانوں نے دو خواتین کھلاڑیوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔ اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے دونوں ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
      سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منجیل سینی نے بتایا کہ باکسنگ کھلاڑی گریما سنگھ اور کشتی کی کھلاڑی شالو صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے روزمرہ کی طرح پریکٹس کے لئے جارہی تھیں اسی دوران لال کرتی علاقے میں پینٹھ بازار بیگم پل کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی نوجوانوں نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے گریما کی کہنی اور شالو کی پیٹھ جھلس گئی۔ دونوں متاثرین کھلاڑیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سونی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے دونوں ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
      انہوں نے بتایا کہ ملزم سونی کے والد کسی معاملے میں جیل میں بند ہے ان سے ملنے سونی جیل گئی تھی وہیں شالو بھی کسی سے ملنے کے لئے لائن میں کھڑی تھی۔اس درمیان سونی اور شالو کے درمیان کہا سنی ہو گئی تھی ۔ اسی بات پر سونی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس واقعہ کو انجام دیاہے۔ پولیس نے ایک ملزم وجے کی شناخت کر لی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ دونوں مفرور بدمعاشوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔
      First published: