உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ : کورونا ویکسینیشن مہم میں سو فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے والا منڈل کا پہلا گاؤں بنا بنشی پورا

    میرٹھ : کورونا ویکسینیشن مہم میں سو فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے والا منڈل کا پہلا گاؤں بنا بنشی پورا

    میرٹھ : کورونا ویکسینیشن مہم میں سو فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے والا منڈل کا پہلا گاؤں بنا بنشی پورا

    میرٹھ کے دورالا بلاک کا بنشی پورا گاؤں مسلم اکثریت کی ملی جلی آبادی والا گاؤں ہے ۔ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے بعد گاؤں میں بھی ویکسینیشن کیمپ کے ذریعے ویکسین لگانے کی شروعات کی گئی ، لیکن ابتدائی مرحلے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد بہت کم رہی ۔

    • Share this:
    میرٹھ : میرٹھ کے دورالا بلاک کا بنشی پورا گاوں کووڈ کی سو فیصد ویکسینیشن والا میرٹھ منڈل کا پہلا گاؤں بن گیا ہے ۔ لیکن کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت حکومت اور محکمہ صحت کی اس کوششوں کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار اس گاوں کی پردھان شیبی رضوی کا رہا ہے ، جو اب دوسروں کے لیے ایک نظیر بن گئی ہیں ۔ میرٹھ کے دورالا بلاک کا بنشی پورا گاؤں مسلم اکثریت کی ملی جلی آبادی والا گاؤں ہے ۔ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے بعد گاؤں میں بھی ویکسینیشن کیمپ کے ذریعے ویکسین لگانے کی شروعات کی گئی ، لیکن ابتدائی مرحلے میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد بہت کم رہی ۔

    لیکن اس سال گرام پردھان کے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد شيبی نے عہد کیا کہ گاؤں میں اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کے لیے ہر ممکن کوشش انجام دیں گی ۔   گھر والوں اور گاوں کے بزرگ افراد کی مدد اور مقامی میڈیکل اسٹاف کے تعاون سے شيبي نے کامیابی حاصل کی اور ان کا گاؤں بنشی پورا میرٹھ منڈل کا پہلا سو فیصد ویکسینیشن والا گاوں بن گیا ہے ۔

    شیبي رضوی گرام پردھان گاؤں بنشی پورا میرٹھ ہندو اور مسلمانوں کی ملی جلی آبادی والے اس گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک خاتون ہونے کے باوجود شیبی نے ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کافی محنت کی ہے ، ویکسین کو لیکر لوگوں کی غلط فہمیوں کو دور کرکے ویکسینیشن کے لیے لوگوں کو آمادہ کیا ۔

    وہیں گرام پردھان اور میڈیکل اسٹاف کی کوششوں کی وجہ سے سو فیصد ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے بھی شیبی رضوی اور مقامی ہیلتھ پوسٹ اسٹاف کو اعزاز سے نوازا ہے ۔ کورونا وبا کے خطرے سے بچاو کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے ۔

    تاہم ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کو بیدار كرے بغیر یہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہے  ۔ یہی وجہ ہے کہ شیبی جیسے ذمہ دار افراد اپنی زمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی نظیر پیش کر رہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: