ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شہر کی فضا میں گھلا زہر، ملک کا تیسرا سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بنا میرٹھ

ہوا میں آلودگی کے بڑھنے سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی ان دنوں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اسپتال میں تو سانس اور الرجی کے مریضوں کی تعداد بخار کے مریضوں سے بھی زیادہ ہے۔

  • Share this:
شہر کی فضا میں گھلا زہر، ملک کا تیسرا سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بنا میرٹھ
ملک کا تیسرا سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بنا میرٹھ

لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد سے فضا میں پھیلی آلودگی محض دلّی ہی نہیں بلکہ  اطراف کے علاقوں کو بھی متاثر  کر رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری سے جہاں میدانی علاقوں میں سردی بڑھی ہے وہیں دھند، گرد اور گاڑیوں کے دُھنوے سے ہوا کی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دنوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساڑھے تین سو پہنچنے کے ساتھ ہی میرٹھ ملک کا تیسرا سب سے زیادہ آلودگی والا شہر بن گیا ہے۔


جانکار مانتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کم ہو رہا ہے اور نجی گاڑیوں کی تعداد سڑکوں پر بڑھی ہے جس کا سیدھا اثر  آب و ہوا پر پڑ رہا ہے۔ شہر میں لگے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم میں گزشتہ روز پی ایم ٢.٥ کی مقدار ٣٠٣ میکرو گرام فی کیوبک میٹر درج کی گئی۔ جانکار مانتے ہیں کہ شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی گاڑیوں کا بڑھتا دباؤ ، کچرے کو جلا کر ختم کرنے کا طریقہ اور کھیتوں میں جلائی جانے والی پرالی شہر میں ہوا کی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے۔


ہوا میں آلودگی کے بڑھنے سے سانس کے مریضوں کی تعداد میں بھی ان دنوں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اسپتال میں تو سانس اور الرجی کے مریضوں کی تعداد بخار کے مریضوں سے بھی زیادہ ہے۔ فضا میں پھیل رہی آلودگی کے لئے اس آلودگی کو پیدا کرنے کی وجہ ثابت ہو رہے عوامل کو ختم کرنا ضروری ہے اور اس کے لئے سرکار کے علاوہ ہر ایک شہری کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ضروری ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 03, 2021 04:31 PM IST