چوری کی گاڑیوں کو کاٹ کر پارٹس بیچنے کے الزام میں میرٹھ کی سوتی گنج مارکیٹ کے ساڑھے تین سو سے زیادہ کاروباریوں پر یو پی سرکار اور پولیس کی ایسی گاج گری کہ اس بازار کی سبھی دکانیں گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں۔ زیادہ تر کاروباری اپنے کاروبار کو لیکر فکرمند ہیں اور پس وپیش میں مبتلا ہیں۔ میرٹھ کے سوتی گنج بازار کا مدعا گرمانے کے بعد بازار کے بہت سے کاروباری جہاں مستقبل میں اپنے کاروبار کو لیکر ابھی کچھ طے کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔
وہیں بہت سے کاروباری اپنا بچا ہوا سامان کباڑ میں فروخت کرکے دوسرا کام کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں ، سوتی گنج بازار میں بزرگ کاروباری اسلام کا کہنا ہے کہ اب اس عمر میں آکر کاروبار تبدیل کرنا مشکل ہے ، پولیس کارروائی کے بعد سے بازار کی سبھی دکانیں گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں اور کاروباریوں میں خوف کا ماحول ہے۔
وہیں میرٹھ کے سوتی گنج بازار کے کاروباریوں کا ماننا ہے کہ اپنی سیاسی ریلیوں میں سوتی گنج بازار کا ذکر کرکے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ایک شہر کے چھوٹے سے معاملے کو بڑا مدعا بنا کر پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چوری کی گاڑیوں کو کاٹ کر پارٹس بیچنے والے کاروباریوں پر کارروائی کرنا سہی بھی ہے اور ضروری بھی لیکن اس بازار کے سبھی کاروباریوں کو شک کی نظر سے دیکھنا اور بازار کو بند کروا دینے کے فیصلے پر سوال اٹھنا بھی لازمی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔