ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : سرکاری اسکیموں پر کورونا کی مار ، اجتماعی شادی اسکیم میں رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی

غریب طبقہ کی لڑکیوں کی شادی کے لئے یو پی حکومت کی اجتماعی شادی اسکیم میں رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔ نومبر میں منعقد ہونے والے 65 جوڑوں کی اجتماعی شادی پروگرام کے لئے محض 22 جوڑوں نے اب تک رجسٹریشن کرایا ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : سرکاری اسکیموں پر کورونا کی مار ، اجتماعی شادی اسکیم میں رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی
میرٹھ : سرکاری اسکیموں پر کورونا کی مار ، اجتماعی شادی اسکیم میں رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی

روزگار اور کاروبار کے ساتھ کورونا وبا کا اثر سرکاری اسکیموں کے نفاذ پر بھی نظر آرہا ہے ۔ غریب طبقہ کی لڑکیوں کی شادی کے لئے یو پی حکومت کی اجتماعی شادی اسکیم میں رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔ نومبر میں منعقد ہونے والے 65 جوڑوں کی اجتماعی شادی پروگرام کے لئے محض 22 جوڑوں نے اب تک رجسٹریشن کرایا ہے ۔ اترپردیش محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام نافذ کی جانے والی اجتماعی شادی اسکیم کے رجسٹریشن میں اس سال بھی کم درخواست ہی موصول ہوئی ہیں ۔


نومبر میں میرٹھ میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی تقریب کے لئے اب تک محض 22 جوڑوں نے ہی رجسٹریشن کرایا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے تقریباً 65 جوڑوں کی شادی کرانے کے لیے  سرکاری بجٹ حاصل ہونے کے باوجود رجسٹریشن میں غیر معمولی کمی درج کی جا رہی ہے اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران کو مستحق جوڑوں کی تلاش میں کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے ۔ لیکن افسران کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا  ۔


نومبر میں میرٹھ میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی تقریب کے لئے اب تک محض 22 جوڑوں نے ہی رجسٹریشن کرایا ہے ۔
نومبر میں میرٹھ میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی تقریب کے لئے اب تک محض 22 جوڑوں نے ہی رجسٹریشن کرایا ہے ۔


اجتماعی شادی اسکیم میں گزشتہ برسوں میں مسلم جوڑوں کی تعداد 75 فیصد تک رہی ہے  ، لیکن اس سال مسلم جوڑوں کے رجسٹریشن میں بھی بے تحاشہ کمی درج کی گئی ہے ۔ اب تک ہوئے 22 رجسٹریشن میں محض ایک مسلم جوڑے نے رجسٹریشن کرایا ہے ۔ وہیں متعلقہ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ مغربی یوپی میں اجتماعی شادیوں میں لوگوں کا رجحان کم ہونے کے باوجود طے ہدف کو پورا کیا جا رہا ہے ۔

محکمہ سماجی فلاح و بہبود کے ضلع افسر مشتاق احمد کے مطابق تحصیل اور بلاک سطح پر متعلقہ افسران کو رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔ 65 جوڑوں کے رجسٹریشن کی تعداد مکمل ہونے کے بعد تحصیل اور بلاک علاقوں میں اجتماعی شادی تقریب کا انعقاد کرکے جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 12, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading