ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

روڈ ویز کو نہیں مل رہی سواریاں ، کوروناوائرس کے خوف سے سفر کرنے میں ڈر رہے ہیں عام لوگ

ان لاک ون کی شروعات کے ساتھ ہی اُتر پردیش میں بھی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بس اڈوں پر بسے موجود ہیں لیکن سواری نہیں ہے۔

  • Share this:
روڈ ویز کو نہیں مل رہی سواریاں ، کوروناوائرس کے خوف سے سفر کرنے میں ڈر رہے ہیں عام لوگ
ان لاک ون کی شروعات کے ساتھ ہی اُتر پردیش میں بھی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بس اڈوں پر بسے موجود ہیں لیکن سواری نہیں ہے۔

ان لاک ون کی شروعات کے ساتھ ہی اُتر پردیش میں بھی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ خدمات بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بس اڈوں پر بسے موجود ہیں لیکن سواری نہیں ہے۔ میرٹھ کے روڈ ویز بس اڈے پر جہاں ابھی کچھ روز پہلے مزدوروں کی کثیر تعداد نظر آتی تھی لیکن اس وقت بسوں کا انتظام نہ ہونے سے کئی کئی دنوں تک مزدوروں کو بسوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔ آج حالات یہ ہے کہ بس اڈوں پر بسیں موجود ہیں لکین سواریاں نہیں ہے میرٹھ کے بهیسالی بس اڈے پر سواریوں سے زیادہ روڈ ویز اسٹاف نظر آ رہا ہے۔ ڈرائیور اور کنڈیکٹر  ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں لیکن سواریاں نہ ہونے سے انکا زیادہ تر وقت بس اڈوں پر بیٹھے ہوئے سواریوں کے انتظار میں گزر جاتا ہے۔

میرٹھ کے بھیسالي بس اڈے کے اسٹیشن سپرٹینڈنٹ کے مطابق 1 جون سے اُتر پردیش پریواھن نگم کی روڈ ویز بس خدمات کی شروعات ہو چکی ہے اور انٹر اسٹیٹ روٹ پر چلنے کے لیے بسیں بھی تیار ہے ڈیوٹی اور اسٹاف بھی موجود ہے لیکن لے جانے کے لئے سواریاں ہی نہیں ہے۔ دس سواریوں سے کم میں بسوں کو چلانا نقصان کا سودا ہے ایسے میں ایک دو سواریوں جو آتی بھی ہی وہ انتظار کرکے پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعہ چلی جاتی ہیں۔


اسٹیشن انچارج  ڈرائیور اور کنڈیکٹر وں کے مطابق عام لوگ ابھی کہیں نکلنے میں گریز کر رہے ہیں اور جن لوگوں کو مجبوری میں سفر کرنا بھی پڑ رہا ہے وہ بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے پرائیویٹ گاڑیوں سے سفر کرنے کو بہتر اور محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ اسٹیشن انچارج کے مطابق بسوں میں حالانکہ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی گئی ہے اور 15 سے زیادہ سواریوں کو نہیں بٹھایا کا رہا ہے لیکن کے جانے کے لیے 10 سواریاں بھی نہیں مل رہی ہیں۔

First published: Jun 03, 2020 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading