ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: نقلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش

پولیس کی تحقیقات کے مطابق نقلی کرنسی کے چھاپنے کا کام یہ گینگ کافی وقت سے کر رہا تھا۔ پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ کی چھپائی کی جا رہی تھی۔

  • Share this:
میرٹھ: نقلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش
میرٹھ: نقلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کا پردہ فاش

میرٹھ میں نقلی کرنسی چھاپنے والے ایک گروہ کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ میرٹھ کے گنگا نگر تھانہ علاقے کے ایک مکان میں نقلی کرنسی چھاپنے کا کام کیا جاتا تھا۔ میرٹھ  پولیس نے ماں بیٹی سمیت اس گینگ کے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔   دراصل نقلی کرنسی کے اس غیر قانونی دھندے کا بھانڈا اُس وقت پھوٹا جب گنگا نگر کی دکان پر نقلی نوٹ کو چلانے کی کوشش کی گئی۔ شک ہونے پر دکاندار نے اس کی جانکاری پولیس کو دی۔ نقلی نوٹ لیکر دکان پر آنے والی خاتون سے جب پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو معاملے کا انکشاف ہوا اور اس دھندے سے جڑے گینگ کے دوسرے لوگوں کے بھی نام سامنے آئے۔


پولیس کی تحقیقات کے مطابق نقلی کرنسی کے چھاپنے کا کام یہ گینگ کافی وقت سے کر رہا تھا۔ پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ کی چھپائی کی جا رہی تھی۔ گینگ کے لوگ نقلی کرنسی کی سپلائی میرٹھ اور آس پاس کے علاقوں میں کرتے تھے   پولیس نے مکان سے نقلی کرنسی کے علاوہ  پرنٹر بھی برآمد کیا ہے۔


پولیس کے مطابق یہ گینگ اب تک سوا لاکھ سے زیادہ نقلی نوٹ چھاپ چکا ہے۔ گینگ میں زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ گینگ کی لیڈر ایک خاتون ہے جو گنگا نگر میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ پولیس اب اس معاملے میں گینگ کے دوسرے افراد کی تلاش کے ساتھ کرنسی چلانے  کے دھندے میں شامل لوگوں کی جانکاری حاصل کر رہی ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 05, 2021 11:20 PM IST