یو پی میں ریاستی حکومت کے علاوہ بھارت سرکار کے انتیودیا کارڈ یافتہ غریب خاندانوں کو ماہ میں دو مرتبہ مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کورونا وبا کے قہر کے بعد غریب خاندانوں تک وقت پر راشن پہنچانے کا کام جاری رہا جس میں پہلے مارچ تک اور اسکے بعد جون ماہ تک توسیع کردی گئی ہے لیکن راشن کا کوٹہ وقت پر جاری نہ ہونے سے راشن کی تقسیم میں ایک ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، وقت پر راشن تقسیم نہ ہونے سے غریب افراد نہ صرف مایوس ہیں بلکہ اس سہولیت کے بھی ختم ہو جانے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
کورونا وبا کے قہر میں لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدور اور غریب خاندانوں کے لیے سرکاری مفت راشن روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا تھا۔ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے باوجود اس اسکیم کے تحت مفت راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رہا اور اس میں مارچ کے بعد جون تک کی توسیع کرتے ہوئے آگے بھی جاری رکھنے کی اُمید برقرار رکھی گئی لیکن فروری تک وقت پر تقسیم ہونے والے راشن کی تقسیم کا سلسلہ مارچ میں پٹری سے اتر گیا اور اس ماہ بھی راشن کارڈ یافتہ خاندانوں کو مئی ماہ کے کوٹے کا راشن اب تک نہیں ملا۔
وہیں انتیودیا کارڈ اسکیم کے تحت ملنے والا راشن بھی آج ماہ کے آخری تاریخ تک نصیب نہیں ہوا لوگوں کا کہنا ہے کہ اپریل ماہ کا کوٹہ مئی میں تقسیم کیا گیا لیکن مئی کی دونوں قسطیں اب تک نہیں ملی جہاں راشن ایجنسی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا بھی ماننا ہے کہ کوٹے کا راشن حاصل کرنے میں ایجنسی مالکان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وقت پر راشن نہ ملنے سے ایجنسی مالکان بھی راشن تقسیم کرنے سے قاصر ہیں۔
دو ماہ کے اندر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، چیک کریں Petrol-Diesel کے نئے دام
وہیں متعلقہ محکمے کے افسر کا کہنا ہے کہ این ایف ای ڈی سے ملنے والے تیل چنا نمک کی سپلائی چین متاثر ہونے سے تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کوٹے کا راشن گوداموں تک پہنچ گیا ہے اور آنے والے دِنوں میں تقسیم کر دیا جائیگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔