ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس شہر میں کیسے کھلیں گے مساجد کے تالے اور کیسے ممکن ہوگی جماعت سے نماز

میرٹھ جیسے کنٹینمنٹ زون والے شہروں میں اب اس طرح کی رعایت دیے جانے کی اُمید کم ہے تاہم 8 جون سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود احتیاط برتنا لازمی ہے۔

  • Share this:
اس شہر میں کیسے کھلیں گے مساجد کے تالے اور کیسے ممکن ہوگی جماعت سے نماز
اس شہر میں کیسے کھلیں گے مساجد کے تالے اور کیسے ممکن ہوگی جماعت سے نماز

جون سے ان لاک ون کی شروعات کے ساتھ ہی 8 جون سے عبادت گاہوں کو کھول دیے جانے کا حکومت نے اعلان کیا تھا لیکن یو پی میں میرٹھ جیسے کنٹینمنٹ زون والے شہروں میں اب اس طرح کی رعایت دیے جانے کی اُمید کم ہے تاہم 8 جون سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود احتیاط برتنا لازمی ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے   ہوئے  میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے امام اور شہر قاضی پروفیسر زین الساجدین  نے مساجد میں جماعت اور نماز جمعہ  کے اہتمام کو لیکر ہدایات اور اپیل جاری کی۔

شہر قاضی میرٹھ پروفیسر قاضی زین الساجدین کے مطابق 8 جون سے مساجد میں عبادتوں کے لیے عبادت گاہوں کے دروازے کھلنے کے اُمید کی جا رہی ہے ایسے میں سوال یہ بھی ہے کہ میرٹھ جیسے ریڈ زون والے شہر  میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کیا مندر مسجد چرچ اور گرو دواروں کو عبادتوں کے لیے کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اگر اجازت مل بھی جاتی ہی تو ان عبادت گاہوں میں آنے والوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


شہر قاضی میرٹھ نے مساجد کے منتظمین سے اپیل کرتے ہوئے ہدایات بھی جاری کی ہے جو جس کے مطابق مساجد میں صبح شام صاف صفائی کے  ساتھ سینٹائیز کیا جانا ضروری ہے ، مساجد میں صفوں کو بچھانے کے بجائے فرش پر ہی نماز ادا کی جائے ، نماز کے لیے صف میں کھڑے ہونے والے مصلیوں کے درمیان دو گز کا فاصلہ رکھا جائے اور مساجد میں نماز کے لیے آنے والے افراد لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں ، ان ہدایات کے ساتھ شہر قاضی نے لوگوں سے اپیل بھی کی ہے کہ موجودہ حالات میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

First published: Jun 06, 2020 07:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading