ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کیا منشیات کی تسکری کا نیا بازار بنتا جا رہا ہے مغربی یو پی 

میرٹھ کے کنکر کھیڑا تھانہ علاقہ میں پولیس نے تین کوئنٹل ستّر کلو چرس پکڑی ہے ، جس کی جس کی بازار قیمت تقریباً پانچ کروڑ روپے ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : کیا منشیات کی تسکری کا نیا بازار بنتا جا رہا ہے مغربی یو پی 
میرٹھ : کیا منشیات کی تسکری کا نیا بازار بنتا جا رہا ہے مغربی یو پی

میرٹھ : چرس گانجے جیسی منشیات کی تسکری کے لئے مغربی یوپی اب تسکروں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے ۔ تازہ معاملہ میرٹھ کا ہے ، جہاں کنکر کھیڑا تھانہ علاقہ میں پولیس نے تین کوئنٹل ستّر کلو چرس پکڑی ہے ، جس کی جس کی بازار قیمت تقریباً پانچ کروڑ روپے ہے ۔ میرٹھ کی کنکر کھیڑا تھانہ پولیس نے چار تسكروں کو بھی گرفتار کیا ہے ، جو غیر قانونی طریقہ سے چرس کی اس کھیپ کو والوو بس کے اندر چھپا کر لے جا رہے تھے ۔


ہفتہ کو ساڑھے چار بجے کے قریب پولیس نے کنکر کھیڑا علاقہ کے جٹولی کراسنگ کے پاس ایک والوو بس کو روک کر تلاش لی تو بڑی مقدار میں چرس کی یہ کھیپ برآمد ہوئی ۔ کنکر کھیڑا تھانہ انچارج تپیشور ساگر کے مطابق پولیس کو اُس کے خفیہ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر ملی تھی کہ بڑی مقدار میں چرس کی یہ کھیپ اوڈیشہ سے تسكری کرکے لائی جا رہی ہے ۔


جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے جتولي کراسنگ کے پاس پولیس چیک پوسٹ لگا کر گاڑی کو روکا اور اس کی باریکی سے تلاش لی تو الگ الگ بکسوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی اور اسی کے ساتھ تسکری کرنے والے چار افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ، جن میں سے دو کا تعلق میرٹھ سے اور دو کا تعلق امروہہ اور بلند شہر سے ہے ۔


پولیس اب گرفتار کیے گئے افراد سے مزید جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تاکہ منشیات کی تسكری کرنے میں ملوث گینگ کا پردہ فاش کیا جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 13, 2020 07:44 AM IST