உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نگر نگم کا سیوریج سسٹم فیل، نالے اور سیور چوک ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی اور غلاظت

    مقامی لوگوں کے مطابق تبیلوں پر کچرا اُٹھانے کو لیکر نگر نگم کا نظام درست نہ ہونے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مقامی لوگوں کے مطابق تبیلوں پر کچرا اُٹھانے کو لیکر نگر نگم کا نظام درست نہ ہونے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مقامی لوگوں کے مطابق تبیلوں پر کچرا اُٹھانے کو لیکر نگر نگم کا نظام درست نہ ہونے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    • Share this:
    میرٹھ  شہر کے میونسپل کارپوریشن حلقے کے  اکثر علاقوں اور خاص طور پر پرانے شہر اور پچھڑے علاقوں میں کچرا اُٹھانے میں بدنظمی اور سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے  میرٹھ کے نوچندی تھانہ حلقے کے کئی علاقے ان دنوں سیور چوک ہونے سے پانی بھراؤ کی پریشانی سے دو چار ہے اور اس کا پریشانی سے نمٹنے میں نگر نگم بھی ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

    میرٹھ شہر کے نوچندی علاقے کے لوگ ان دِنوں سیوریج سسٹم کے چوک ہونے سے علاقے میں پانی جمع ہونے کی پریشانی سے دو چار ہیں۔   شہر کے اکثر علاقوں کے ساتھ ہی اس علاقے میں بھی سیور چوک ہونے کے سب سے بڑی وجہ رہائشی علاقوں میں موجود بھیسوں کے تبیلے سے نالیوں میں بہائے جانے والے گوبر اور گھر کے باہر نالیوں میں ڈالے جانے والا کچرا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق تبیلوں پر کچرا اُٹھانے کو لیکر نگر نگم کا نظام درست نہ ہونے سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں نگر نگم کے اعلیٰ افسران کا خود مانتے ہیں کہ شہری علاقوں میں دودھ ڈیریوں اور جانوروں کے تبیلوں سے بہائے جانے والی غلاظت سے سیوریج چوک ہونے کی پریشانی سامنے آ رہی ہے۔



    تاہم مکمّل طور پر اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے فلحال کارپوریشن کے سامنے کوئی واضح پلان نظر نہیں آتا ہےشہر کے نالوں اور سیوروں کے چوک ہونے کے بعد نگر نگم  نالوں کی صفائی کا کام کرکے عارضی طور پر پریشانی سے نجات دلانے کی کوشش انجام دیتا رہا ہے  لیکن سیوریج سسٹم اور کچرا اُٹھانے کا بہتر نظام نہ ہونے سے مقامی لوگوں کے ساتھ نگر نگم بھی اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے
    Published by:Sana Naeem
    First published: