உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ: ہتھیاروں کی نمائش کے ذریعہ فوج کی طاقت سے روبرو کرانے کی کوشش

    میرٹھ: ہتھیاروں کی نمائش کے ذریعہ فوج کی طاقت سے روبرو کرانے کی کوشش

    فوج کی زندگی اور اس کے استعمال میں آنے والے ہتھیاروں کی معلومات عام عوام اور خاص طور پر نوجوانوں تک پہنچانے کے لئے میرٹھ آرمی یونٹ نے ایک نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

    • Share this:
    میرٹھ ۔ کسی بھی ملک کی فوج عوام میں اس کی حفاظت کا احساس اور یقین پیدا کرتی ہے۔ لیکن کن حالات میں اور کس طریقے سے فوج کے جوان اپنے ملک اور لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں اس کی معلومات عام افراد کو کم ہی ہوتی ہے۔ فوج کی زندگی اور اس کے استعمال میں آنے والے ہتھیاروں کی معلومات عام عوام اور خاص طور پر نوجوانوں تک پہنچانے کے لئے میرٹھ آرمی یونٹ نے ایک نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

    میرٹھ کو پہلی جنگ  آزادی اور مجاہدین کی قربانی سے خاص نسبت حاصل ہے۔ پہلی جنگ  آزادی سے لے کر اور آزاد ہندوستان میں ایسی کوئی جنگ نہیں جس میں مغربی یو پی یا میرٹھ آرمی یونٹ کے جوانوں نے اپنی قرباني نہ پیش کی ہو لیکن اپنے فوجیوں کے جذبے کو سلام کرنے والے عوام بھی کئی مرتبہ مختلف مواقع پر محض رسمی تقریبات کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔ خاص طور پر ملک کے نوجوان طبقے میں  اپنی فوج اور فوجیوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنے اور فوج میں شامل ہونے کی دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے میرٹھ آرمی چارجنگ ریم ڈویژن  نے نو یور آرمی کے انوان سے  نمائش کا انعقاد کیا۔

    فوج کے ہتھیاروں کی اس نمائش میں ملک کے کارخانوں میں تیار کی گئی توپ، دوربین سے لیکر جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشین گن، راکٹ لانچر  اور اسالٹ رائفل تک کو شامل کیا گیا۔ فوج کی اس کوشش سے خاص طور پر این سی سی کیڈٹ اور طالب علموں میں فوج کی زندگی اور اس کے استعمال میں آنے والے ہتھیاروں کو دیکھنے اور سمجھنے کی دلچسپی نظر آئی۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: