ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : لو جہاد کو مدّعا بنا کر ایک بار پھر ماحول گرم کرنے کی ہندو مذہبی تنظیموں کی کوشش

ہندو جاگرن منچ جیسی ہندو تنظیموں سے وابستہ کارکنان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنا مذہب اور پہچان چھپا کر ہندو لڑکیوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ان کو اپنے پیار محبت کے جال میں پھنسا کر پھر ان کی زندگی برباد کر دیتے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ : لو جہاد کو مدّعا بنا کر ایک بار پھر ماحول گرم کرنے کی ہندو مذہبی تنظیموں کی کوشش
لو جہاد کو مدّعا بنا کر ایک بار پھر ماحول گرم کرنے کی ہندو مذہبی تنظیموں کی کوشش

میرٹھ ۔ گزشتہ دنوں میرٹھ میں پیش آئی وارداتوں کو لیکر ہندو جاگرن منچ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور لو جہاد کا پُتلا نذر آتش کیا۔ ہندو جاگرن منچ نے ان وارداتوں کو لو جہاد سے جوڑتے ہوئے مخصوص طبقے کے لڑکوں پر ہندو لڑکیوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور لو جہاد اور تبدیلی مہذب کے خلاف سخت قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔


ہندو جاگرن منچ جیسی ہندو تنظیموں سے وابستہ کارکنان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنا مذہب اور پہچان چھپا کر ہندو لڑکیوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ان کو اپنے پیار محبت کے جال میں پھنسا کر پھر ان کی زندگی برباد کر دیتے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں میرٹھ میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں ہندو لڑکی نے کسی مسلم لڑکے کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی ہے یا پھر لڑکے کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں میں ایسے بھی معاملے سامنے آئے ہیں جہاں محبت اور قتل کی واردات میں مسلم افراد شامل رہے ہیں لیکن یہ محض کچھ ایسے معاملے ہیں جو جرم کی وارداتوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن انکا کسی مذہب یا طبقے سے تعلق نہیں ہوتا، سوائے اس اتفاق کے کی لڑکا اور لڑکی الگ الگ مہذب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہوں۔


لیکن ایسا دیکھا گیا ہے کہ اس طرح کے معاملوں میں ہندو مذہبی یا سماجی تنظیموں کا کردار معاملے کے رخ کو لو جہاد کی جانب موڑنے کا رہا ہے اور اس طرح کے معاملوں کو ایک مذہب سے جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں میرٹھ کے کنکر کھیڑا علاقے میں بھی پیش آئے اسی طرح کے معاملے کو لیکر اب ہندو جاگرن منچ  سڑکوں پر اُتر کر لو جہاد کے اینگل کو پیش کرکے معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 22, 2020 09:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading