ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صرف اس لئے تین ماہ سے بینکوں کا چکر لگا رہی ہیں خواتین، جان کر ہوگی حیرانی

لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کی مالی امداد کے لئے مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کی خواتین کے جندھن کھاتوں میں 1500 روپیے ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

  • Share this:
صرف اس لئے تین ماہ سے بینکوں کا چکر لگا رہی ہیں خواتین، جان کر ہوگی حیرانی
لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کی مالی امداد کے لئے مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کی خواتین کے جندھن کھاتوں میں 1500 روپیے ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

لاک ڈاؤن کے دوران غریب طبقے کی مالی امداد کے لئے مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت غریب خاندانوں کی خواتین کے جندھن کھاتوں میں  1500 روپیے ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔ اپریل کے پہلے ہفتے کے بعد پانچ پانچ سو روپے کی تین قسط میں یہ رقم خواتین کے کھاتوں میں ٹرانسفر کی جانی تھی اپریل ماہ سے  چار کروڑ سے زیادہ کھاتوں میں یہ رقم اب تک ٹرانسفر کی جا چکی ہے۔ تاہم ابھی بھی ایسی لاکھوں مستحق غریب خواتین ہیں جو اپنے کھاتوں میں سرکاری امداد کی یہ رقم آنے کا انتظار کر رہی ہیں اور گزشتہ تین ماہ سے بینکوں کا چکر لگا کر کھاتوں میں رقم آنے کی جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کھاتوں میں پیسہ نہ آنے کی جانکاری ملنے کے بعد مایوس ہوکر گھر لوٹ جاتی ہیں۔

میرٹھ میں پرانے شہر علاقے کی رہنے والی شبانہ بتاتی ہے کہ کئی سال پہلے بینک میں انکا جندھن کھاتا کھلا تھا جس میں گیس سبسڈی کے پیسے آتے تھے اور لاک ڈاؤن میں جب 500 روپیے کی تین قسط ملنے کا مرکزی حکومت نے اعلان کیا تو پہلی قسط اکاؤنٹ میں آنے کا انتظار رہا لیکن اپریل سے لیکر اب تک سرکاری امداد کے ایک بھی روپیے کھاتے میں نہیں آئے ۔

بلقیس کا کہنا ہے کہ وہ 500 روپیے کے اُمید میں وہ بھی بینک کے چکر لگاتی رہی بینک میں کھاتا بک بھی جمع کی اور بینک والوں نے کتاب بھی کھو دی نئی کتاب تو بنا کر دی گئی لیکن اکاؤنٹ زیرو بیلنس ہی رہا۔ شبانہ کہتی ہے ان تین مہینوں میں وہ بینک کے درجنوں چکر لگا چکی ہیں کورونا انفیکشن کے خطرے اور لاک ڈاؤن کے باوجود بینک پہنچ کر کھاتے میں روپیے آنے کی جانکاری حاصل کی لیکن مایوسی ہی حاصل ہوئی۔


بلقیس کہتی ہیں کہ سرکار کروڑوں غریبوں کے کھاتے میں امداد کی رقم جمع کرنے کہ دعویٰ کرتی ہے لیکن انکے کھاتے میں تو آج تک ایک روپیے بھی نہیں آئے۔

First published: Jun 17, 2020 07:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading