உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ: ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے سے نمٹنے کی تیاری

    ڈینگو کی طرح اس میں بھی پلیٹ لیٹس میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ ڈینگو سے ملتی جلتی علامتیں ہونے کی وجہ سے شروعات میں بخار کی پہچان مشکل ہوتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    یو پی میں ان دِنوں ڈینگو کے ساتھ اسکرب ٹائفس نام کے بخار کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ فیروز آباد کے بعد آگرہ اور کانپور جیسے شہروں کے کئی علاقوں میں اس طرح کے بخار کے درجنوں معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں جن میں معتدد مریضوں کی اب تک موت بھی ہو چکی ہے۔ وہیں میرٹھ میں بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسکرب ٹائفس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ضروری قدم اٹھاتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں اسکرب ٹائفس عام طور پر گھانس اور جھاڑیوں میں پائے جانے والے چوہوں پر پنپنے والے بیکٹریا سے پھیلتا ہے جو انسان کے جسم میں جگر دماغ اور پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا کرکے بیمار کرتا ہے۔

    ڈینگو کی طرح اس میں بھی پلیٹ لیٹس میں تیزی سے کمی آتی ہے۔ ڈینگو سے ملتی جلتی علامتیں ہونے کی وجہ سے شروعات میں بخار کی پہچان مشکل ہوتی ہے۔

    حالانکہ میرٹھ میں اب تک اسکرب ٹائفس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم خطرے کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

    ڈینگو کے بڑھتے معاملوں کے باوجود ضلع میں بخار سے کسی مریض کی موت اب تک نہیں ہوئی ہے اور 30 مریضوں میں سے 22 ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود ڈینگو کے ساتھ اسکرب ٹائفس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مریضوں کے علاج اور بخار کی روک تھام کے لیے کی جا رہی کوششوں کی یقین دھانی کرا رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: