ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جانئے ٹرین اور بسوں میں سفر کرنے کے دوران کن کن پریشانیوں سے دو چار ہو رہے ہیں مزدور

جہاں ٹرین چلانے کے انتظار میں بہت سے مزدور ٹکٹ اور رجسٹریشن کروانے کو لیکر پریشان ہیں ، تو وہیں دور دراز کے علاقوں سے ٹرین اور بسوں کے ذریعہ بھیجے جا رہے مزدور سفر کے دوران پیش آرہی مشکلات اور انتظامیہ کی بد انتظامی کا شکار ہوکر پریشان ہو رہے ہیں ۔

  • Share this:
جانئے ٹرین اور بسوں میں سفر کرنے کے دوران کن کن پریشانیوں سے دو چار ہو رہے ہیں مزدور
جانئے ٹرین اور بسوں میں سفر کرنے کے دوران کن کن پریشانیوں سے دو چار ہو رہے ہیں مزدور

لاک ڈاؤن کے سبب اپنے گھروں سے دور پھنسے لوگوں کو پہنچانے کے لئے کل سے کچھ خاص روٹ پر ٹرین چلانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ ٹرین چلانے کے اعلان کے بعد سے جہاں میرٹھ سٹی اسٹیشن پر بھی ریلوے کی گائیڈ لائن اور ٹرینوں کے شیڈول کے مطابق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ، وہیں گھروں کو واپس لوٹنے کے لیے پریشان افراد اسٹیشن پہنچ کر ٹرین کی روانگی سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں کلو میٹر پیدل چلنے کے بعد ٹرین کے چلائے جانے کے اعلان کے بعد ان لوگوں میں گھر  پہنچ جانے کی ایک اُمید جاگی ہے ۔


ایک طرف جہاں ٹرین چلانے کے انتظار میں بہت سے مزدور ٹکٹ اور رجسٹریشن کروانے کو لیکر پریشان ہیں ، تو وہیں دور دراز کے علاقوں سے  ٹرین اور بسوں کے ذریعہ بھیجے جا رہے مزدور سفر کے دوران پیش آرہی مشکلات اور انتظامیہ کی بد انتظامی کا شکار ہوکر پریشان ہو رہے ہیں ۔ مہاراشٹر سے گونڈہ ٹرین سے پہنچنے کے بعد بسوں  کے ذریعہ مغربی اُتر پردیش کے مختلف علاقوں کو روانہ کیے گئے یہ افراد جب میرٹھ پہنچے ، تو سفر کے دوران پیش آئی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے ۔ ان مزدوروں نے بتایا کہ ان مشکل حالات میں بھی غریب مزدوروں سے نہ صرف ٹرین کا کرایہ وصول کیا گیا ، بلکہ اس طویل سفر کے دوران کھانے پینے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ۔




مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ڈیڑ ماہ سے زیادہ کا وقت بڑی مشکل سے گزرا ہے ۔ ان کے پاس نہ تو کچھ خریدنے کے لئے پیسے بچے تھے اور نہ ہی کھانے پینے کا ہی کوئی انتظام تھا ایسے میں گھر واپسی کے لیے ان سے ٹرین  کا کرایہ تک وصول کیا گیا ، جس کا انتظام غریب مزدوروں نے اُدھار لے کر کسی طرح کیا ۔ لیکن سفر کے دوران بھی ریلوے اور ضلع انتظامیہ کی بد انتظامی سے مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
First published: May 11, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading