ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کورونا کی دوسری لہر میں انفیکشن کا بڑھتا خطرہ ، محکمہ صحت نے شروع کی ٹیسٹنگ مہم

جانچ میں تیزی لائے جانے کے سرکاری احکامات جاری ہونے کے بعد میرٹھ میں بھی کورونا ٹیسٹنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں آٹو اور رکشا ڈرائیوروں کو جانچ کے دائرے میں لایا گیا ۔ اس مہم میں بیوٹی پارلر سے لے کر پٹری دوکانداروں تک کو جانچ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : کورونا کی دوسری لہر میں انفیکشن کا بڑھتا خطرہ ، محکمہ صحت نے شروع کی ٹیسٹنگ مہم
میرٹھ : کورونا کی دوسری لہر میں انفیکشن کا بڑھتا خطرہ ، محکمہ صحت نے شروع کی ٹیسٹنگ مہم

دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آنے کے بعد این سی آر میں بھی وائرس کے معاملات میں تیزی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ گزشتہ ماہ جہاں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی درج کی گئی تھی اور روز کی تین سے چار ہزار سیمپل جانچ کے باوجود انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 100 سے کم ہو گئی تھی ، وہیں نومبر کی شروعات سے ہی اب ایک بار پھر سے معاملات میں تیزی آ گئی ہے اور ایک دن میں پازیٹو کیسوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ سو تک پہنچ گئی ہے ۔


وہیں جانچ میں تیزی لائے جانے کے سرکاری احکامات جاری ہونے کے بعد میرٹھ میں بھی کورونا ٹیسٹنگ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں آٹو اور رکشا ڈرائیوروں کو جانچ کے دائرے میں لایا گیا  ۔ اس مہم میں بیوٹی پارلر سے لے کر پٹری دوکانداروں تک کو جانچ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے ۔


كووڈ ٹیسٹنگ کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔
كووڈ ٹیسٹنگ کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے ۔


سی ایم او ڈاکٹر راج کمار کے مطابق دہلی میں انفیکشن کے بڑھتے معاملات اور میرٹھ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی خصوصی اپیل کرنے کے ساتھ حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق كووڈ ٹیسٹنگ کی خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ اس جانچ مہم کے تحت رکشا اور آٹو ڈرائیوروں سے لے کر پٹری دوکانداروں ، خومچے والوں ، مٹھائی دکانداروں ، سیلونوں اور بیوٹی پارلر میں کام کرنے والوں کو خاص طور پر جانچ کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر راج کمار بتاتے ہیں کہ روزانہ بھیجے جانے والے جانچ نمونوں میں بڑی تعداد ان افراد کی ہی ہے ، جو خاص طور پر اس مہم کے تحت جانچ نے شامل کیے گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتہ سے اور نومبر کے دوسرے ہفتے کی شروعات تک روزانہ انفیکشن کے معاملات میں تیزی نظر آرہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 12, 2020 01:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading