உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور قومی ترجمان مولانا یعسوب عباس بولے، بھاگوت کا بیان سیاسی

     بھاگوت کے بیان پر آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری کا ردِعمل یعسوب عباس نے بھاگوت کے بیان کو سیاسی بیان قرار دیا۔ الیکشن میں مسلمانوں کی حمایت حاصل کرکے ووٹ بینک کو توڑنے والا بیان دیا ۔

    • Share this:
    آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے مسلمانوں اور ماب لنچنگ کے تعلق سے دیے گئے بیان کی جہاں کئی مسلم ملّی اور سماجی تنظیموں نے ستائش کی ہے وہیں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ترجمان یعسوب عباس نے موہن بھاگوت کے اس بیان کو مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے دیا گیا۔ ایک سیاسی بیان قرار دیا ہے. وہیں یو پی اسمبلی انتخابات میں 10p سیٹوں پر اُمیدوار اتارنے کے مجلس سربراہ اسد الدین اویسی کے اعلان پر بھی ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسلم ووٹ بینک کو توڑنے کی کوشش قرار دیا ہےایک پروگرام میں شرکت کرنے میرٹھ پہنچے آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور قومی ترجمان مولانا یعسوب عباس نے پریس کوبھی خطاب کیا اور آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے مسلمانوں کے تعلق سے دیے گئے ان کے تازہ بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ایک سیاسی پیترا قرار دیا یعسوب عباس کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلمانوں کو چارا ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    وہیں یعسوب عباس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے یو پی انتخابی میدان میں اترنے کے اعلان کو محض ایک مشغلہ قرار دیا اور مسلمانوں کے ووٹ بینک کو توڑنے والا فیصلہ قرار دیا ، شیعہ وقف بورڈ کے انتخابات اور وسیم رضوی کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھی یعسوب عباس نے وسیم کی حمایت کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

    شیعہ پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور قومی ترجمان مولانا یعسوب عباس کا بیان ، بھاگوت کا بیان سیاسی ، مسلمانوں کو بہلانے کی کوشش
    Published by:Sana Naeem
    First published: