میرٹھ: سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جہاں ملک گیر پیمانے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے وہیں سی اے اے کی حمایت میں بی جے پی کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے بھی مظاہروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں میرٹھ میں مسلم راشٹریہ منچ کی خواتین ونگ کی جانب سے ہاتھوں میں مہندی رچا کر انوکھے انداز میں سی اے اے کی حمایت کی گئی۔ بی جے پی حکومت کے ذریعہ لائے گئے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے مجوزہ منصوبے کے خلاف شاہین باغ میں احتجاجی دھرنے پر بیٹھی خواتین سے بھی اس مظاہرے کے ذریعہ احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔ مسلم راشٹریہ منچ خواتین ونگ کی مقامی لیڈر شاہین پرویز کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کو لیکر مسلم خواتین کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین بھی بی جے پی مخالف جماعتوں کے ذریعہ گمراہی کا شکار ہیں۔ شاہین پرویز کے مطابق سی اے اے کی حمایت میں مہندی رچا کر مسلم خواتین نے شہریت ترمیمی قانون خوشی ظاہر کی ہے۔ وہیں مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سی اے اے حمایت میں اس لئے مظاہرہ کر رہی ہیں کیونکہ انہیں سی اے اے سے کسی طرح کا خوف محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ اس قانون کو مسلمانوں کے خلاف سمجھتی ہیں۔ مظاہرے میں شامل خواتین کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کے پیچھے کانگریس لفٹ اور پی ایف آئی جیسی جماعتوں کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کو گمراہ کرکے اس مدعے پر سیاست کر رہی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔