ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کوآرنٹین سے لوٹ کر آنے والوں کے ساتھ محلہ والوں نے کیا یہ سلوک: دیکھیں یہاں

  • Share this:
میرٹھ : کوآرنٹین سے لوٹ کر آنے والوں کے ساتھ محلہ والوں نے کیا یہ سلوک: دیکھیں یہاں

جہاں ایک طرف کورونا انفیکشن متاثرین اور  کوارنٹن (Quarantine ) کیے گئے افراد سے بدسلوکی کی خبریں انسانیت کو شرمسار کر رہی تھی وہیں اس دوران ایسی بھی مثالیں نظر آ رہی ہیں کو کورونا کے خلاف اس جنگ اور سماج کی کوششوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہیں۔ ایسی ہی ایک تصویر میرٹھ میں اس وقت نظر آئی جب دو ہفتوں کے کوآرنٹین کی مدت کو پورا کرکے صحتیاب ہوکر اپنے گھر واپس لوٹے افراد  میڈیکل ٹیم کا محلہ والوں نے پھول برسا کر استقبال کیا اور ان افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مہاراشٹر کے امراوتی سے میرٹھ آئے خُرجا کے شخص کے کورونا پوزیٹو ہونے کے بعد اس شخص کے رابطے میں آئے متعدد افراد بھی وائرس سے متاثر(Coronavirus Positive) ہو گئے تھے اور وائرل انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر متاثر شخص کے خاندان اور محلّے کے دیگر تقریباً 50 افراد کو میرٹھ کے سبھارتی میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں کوارنٹین کر دیا گیا تھا دو ہفتے کی مدت پوری ہونے اور تیسری جانچ رپورٹ کے نیگیٹیو آنے کے بعد ان میں سے 36 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا۔


دلچسپ بات یہ رہی کہ ان افراد کے صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوٹنے پر محلّے کے لوگوں نے پھول برسا کر انکا اور میڈیکل اسٹاف کا استقبال کیا ، اس طرح کے برتاؤ سے ان افراد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک پڑے اسپتال سے ڈسچارج ہو کر واپس جا رہے ان افراد کی میڈیکل اسٹاف نے بھی حوصلے افزائی کی وہیں کوآرنٹین کی میعاد پوری کرکے باہر آنے کے بعد ان لوگوں نے بھی اسپتال کے میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیکل خدمات انجام دینے والے لوگوں کے حق میں دعائیں کی۔ ان افراد کی گھر واپسی پر کیے گئے استقبال کو ایک نظیر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

First published: Apr 14, 2020 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading