ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: پریشان مسافروں کو نوچندی اور سنگم کے پٹری پر لوٹنے کا انتظار 

نوچندی اور سنگم کے بند ہونے اور اب تک پٹری پر نہ لوٹنے سے میرٹھ، سہارنپور اور دیوبند سے لکھنؤ اور الہ آباد کا سفر کرنے والوں کے لیے پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک تو پہلے ہی بہت کم ٹرینیں پٹری پر دوڑ رہی ہیں اور ان میں نوچندی اور سنگم جیسی ٹرینوں کے نہ چلنے سے مسافر اور بھی پریشان ہو رہے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ: پریشان مسافروں کو نوچندی اور سنگم کے پٹری پر لوٹنے کا انتظار 
میرٹھ: پریشان مسافروں کو نوچندی اور سنگم کے پٹری پر لوٹنے کا انتظار 

میرٹھ ۔ مغربی یو پی کے میرٹھ، دیوبند اور سہارنپور جیسی بڑی آبادی والے شہروں کو لکھنؤ اور الہ آباد سے جوڑنے والی محض دو ٹرینیں ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں مارچ کے بعد سے اب تک یہ دونوں ٹرینیں پٹری پر نہ لوٹنے سے مغربی یو پی سے لکھنؤ اور الہ آباد کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافر پریشان ہیں اور ٹرینوں کے پھر سے چلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔


لاک ڈاؤن سے پہلے میرٹھ سے روزانہ گزرنے اور پھر اسٹیشن سے بن کر چلنے والی ٹرینوں کی تعداد چالیس سے زیادہ تھی لیکن اب اسٹیشن سے ہوکر گزرنے والی ٹرینوں کی تعداد محض 6 رہ گئی ہے۔ ٹرینوں کی تعداد کم ہونے اور خاص طور پر نوچندی اور سنگم ایکسپریس کے ابھی تک نہ چلنے سے مسافر پریشان ہیں۔ نوچندي ایکسپریس کو اکتوبر ماہ سے چلانے کا ریلوے نے اعلان بھی کیا تھا لیکن اب تک یہ ٹرینیں پٹری پر نہیں لوٹ سکی ہیں۔


اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ راج پال سنگھ بتاتے ہیں کہ ان لاک میں ریلوے کی جانب سے جن ٹرینوں کو چلانے کی شروعات کی گئی ہے ان میں بہت کم ٹرینیں میرٹھ روٹ سے ہوکر گزرتی ہیں اور جو ٹرینیں میرٹھ سے ہو کر گزر رہی ہیں ان میں بھی کچھ ویکلی اور بائی ویلکی ہیں۔ لکھنؤ اور الہ آباد کا سفر کرنے والوں کو يا تو بس کا سہارا ہے یا پھر انہیں دہلی اور ہاپوڑ جانا پڑتا ہے۔


نوچندی اور سنگم کے بند ہونے اور اب تک پٹری پر نہ لوٹنے سے میرٹھ، سہارنپور اور دیوبند سے لکھنؤ اور الہ آباد کا سفر کرنے والوں کے لیے پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایک تو پہلے ہی بہت کم ٹرینیں پٹری پر دوڑ رہی ہیں اور ان میں نوچندی اور سنگم جیسی ٹرینوں کے نہ چلنے سے مسافر اور بھی پریشان ہو رہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 29, 2020 08:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading