میرٹھ ۔ مغربی یو پی اور خاص طورپر این سی آر علاقے میں ان دنوں بخار کے قہر سے جہاں عام زندگی متاثر ہے وہیں بخار میں مبتلا طالب علم نہ صرف جسمانی طور پر کمزوری کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ ان کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ بخار سے بدحال میرٹھ شہر میں بھی اسکولوں میں طلبہ کی حاضری میں چالیس سے پچاس فیصد کی کمی درج کی گئی اور اب اس کا اثر طلبہ کی تعلیم اور ان کے ہونے والے امتحان پر پڑنا لازمی ہے۔ وہیں اسی کمشنری کے ضلع بلند شہر میں گزشتہ دنوں میں بخار سے 200 اموات ہو چکی ہیں۔ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی برا حال ہے۔
صوبہ اتر پردیش میں ان دنوں ڈینگو، چکن گنیا اور وائرل بخار مہا ماری کی طرح پھیل گیا ہے ۔ بخار کے مریضوں سے جہاں ضلع کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال بھر چکے ہیں وہیں اسکول اور کالج میں طلبہ کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ وائرل انفیکشن کا شکار ہوکر جہاں طلبا اور طالبات کی حاضری اسکول اور کالج میں نا کے برابر ہے وہیں بخار میں مبتلا اسٹاف کی کمی سے اسکول کالج میں تدریسی کام بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ زیادہ تر اسکول کالج میں ان دنوں امتحانی سیشن کی شروعات ہو جاتی ہے لیکن طلبہ کی حاضری متاثر ہونے سے اب جہاں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے وہیں امتحان کے وقت پر منعقد نہ ہو پانے کے بھی امکانات ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔