اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پرشوہرنےخاتون کودیا تین طلاق، بیماربچوں کی دوا کےلئے مانگے تھے 30 روپئے

    عید الاضحیٰ کے موقع پرایک خاتون نے اپنے شوہرپر تین طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پرایک خاتون نے اپنے شوہرپر تین طلاق دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

    اترپردیش کےہاپوڑ کی رہنے والی ایک خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہرنے عیدالاضحیٰ والے دن اسے تین طلاق دے دیا۔ کیونکہ اس نے بیماربچون کی دوا کے لئے 30 روپئے مانگے تھے۔

    • Share this:
      تین طلاق پرقانون بننے کے باوجود مسلم خواتین کے ساتھ ابھی بھی تین طلاق کے معاملے رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ اترپردیش کے ہاپوڑ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں عیدالاضحیٰ والے دن شوہرنے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔ کیونکہ اس نے بیماربچون کی دوا کے لئے 30 روپئے مانگے تھے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ جب معاملے کی شکایت کرنے ہاپوڑکوتوالی پہنچی تواس کی رپورٹ نہیں لکھی گئی۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ عیدالاضحیٰ والے دن یعنی پیرکے روزپیش آیا۔ ہاپوڑکوتوالی علاقہ میں رہنے والی خاتون کی شادی تین سال قبل محلے میں رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ جہیزمیں کارنہ ملنے سے ناراض شوہراورسسرال والے آئے دن متاثرہ کے ساتھ مارپیٹ اورگالی گلوچ کرتے تھے۔ شادی کے بعد متاثرہ نے ایک بیٹے اورایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔ متاثرہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی روزسے بیمارہونے کے سبب وہ بسترپرتھی۔ ساتھ ہی شوہراورسسرال والوں نے بھی اس کاعلاج کرانے سے منع کردیا۔

      شوہرسے دوا کے لئے 30 روپئے مانگے تھے

      متاثرہ کا الزام ہے کہ بچوں کی طبیعت خراب تھی، تواس نے شوہرسے دوا کے لئے 30 روپئے مانگے تھے، جس پرشوہرنے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اورتین طلاق دے کراسے گھرسے نکال دیا۔ ساتھ ہی اس کے دو معصوم بچوں کو بھی چھین لیا۔ روتی ہوئی متاثرہ اپنے مائیکے پہنچی اوراہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دی، جسے سن کراہل خانہ کے ہوش اڑگئے۔ الزام ہے کہ متاثرہ اہل خانہ کے ساتھ جب معاملے کی شکایت کرنے ہاپوڑپہنچی تواس کی رپورٹ نہیں لکھی گئی۔ اس معاملے پرایس پی ڈاکٹریشویرسنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں آیا ہے، جس پرمتعلقہ تھانے کوجانچ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس متاثرہ کی ہرممکن مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔

      وپن گری کی رپورٹ

       

       
      First published: