ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : ماسک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اتریں پولیس افسران کی بیویاں 

ایسی ہی ایک یونٹ میرٹھ پولیس لائن سینٹر میں بھی قائم کی گئی ہے جہاں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بیویاں اور سماجی خواتین مل کر ماسک تیار کر رہی ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ : ماسک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اتریں پولیس افسران کی بیویاں 
میرٹھ : ماسک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اتریں پولیس افسران کی بیویاں 

میرٹھ ۔ لاک ڈاؤن کے سبب پروڈکشن یونٹس بند ہونے سے ماسک کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ان حالات میں ماسک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کئی مقامی افراد رضاکارانہ طور پر ماسک تیار کرنے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک یونٹ میرٹھ پولیس لائن سینٹر میں بھی قائم کی گئی ہے جہاں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بیویاں اور سماجی خواتین مل کر ماسک تیار کر رہی ہیں۔


اس کام میں اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کی اہلیہ سے لیکر ایس ایس پی اجے سہانی کی بیوی تک رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ پولیس لائن میں موجود اس ماسک میکنگ سینٹر میں تقریباً 20 سے زیادہ خواتین اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان میں پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کی بیویاں بھی ہیں اور سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین بھی ہیں۔ یہ خواتین ماسک کے لیے کپڑا کاٹنے سے لیکر اس کی سلائی اور فنیشنگ تک کا کام خود ہی انجام دے رہی ہیں۔


اس کام میں اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کی اہلیہ سے لیکر ایس ایس پی اجے سہانی کی بیوی تک رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔


اے ڈی جی میرٹھ زون پرشانت کمار کی اہلیہ ڈمپل ورما کے مطابق بازار میں ماسک کی کمی اور سرکاری ڈیوٹی اسٹاف کی ضرورت کے پیش نظر ایس ایس پی اجے سہانی کے زیر اہتمام اس سینٹر کی شروعات پولیس لائن میں کی گئی تھی۔ اس نیک کام میں افسران کی بیویاں بھی اپنا سماجی فریضہ سمجھتے ہوئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ افسران کی بیویوں کے اس کام میں ہاتھ بٹانے کو دیکھتے ہوئے کئی سماجی خواتین بھی تعاون کر رہی ہیں۔ وہیں ایس ایس پی اجے ساہنی کی بیوی رچا ساہنی کا کہنا ہے کہ ان کے مرد جب اس مشکل وقت میں رات دن کی فکر نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تو ایسے میں گھر کی خواتین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بھی اپنا تعاون کریں۔
First published: Apr 16, 2020 06:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading