ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیرتی آزاد کی معطلی پر سینئر بریگیڈ متحرک ، جوشی کے گھر میٹنگ

نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے خلاف بر سر پیکار بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی پارٹی سے معطلی کے بعد سے بی جے پی کے چار سینئر لیڈر سرگرم ہو گئے ہیں۔ بی جے پی کے چار سینئر لیڈران يشوت سنہا، لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شانتا کمار نے مرلی منوہر جوشی کے گھر پر ملاقات کی

  • Agencies
  • Last Updated: Dec 24, 2015 02:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیرتی آزاد کی معطلی پر سینئر بریگیڈ متحرک ، جوشی کے گھر میٹنگ
نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے خلاف بر سر پیکار بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی پارٹی سے معطلی کے بعد سے بی جے پی کے چار سینئر لیڈر سرگرم ہو گئے ہیں۔ بی جے پی کے چار سینئر لیڈران يشوت سنہا، لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شانتا کمار نے مرلی منوہر جوشی کے گھر پر ملاقات کی

نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کے خلاف بر سر پیکار بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کی پارٹی سے معطلی کے بعد سے بی جے پی کے چار سینئر لیڈر سرگرم ہو گئے ہیں۔ بی جے پی کے چار سینئر لیڈران يشوت سنہا، لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور شانتا کمار نے مرلی منوہر جوشی کے گھر پر ملاقات کی


کیرتی آزاد کے بی جے پی سے معطلی کو لے کر ان لیڈروں کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ان لیڈروں کا خیال ہے کہ آزاد کے ذریعہ لگائے گئے الزامات پر پارٹی کو توجہ دینی چاهئے۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ سینئر لیڈران مشترکہ بیان جاری نہیں کریں گے ، بلکہ پارٹی فورم پر ہی اپنی بات رکھیں گے۔


ذرائع کے مطابق کچھ سینئر رہنماؤں کا خیال ہے کہ ڈی ڈی سی اے کے معاملہ پر انکوائری کمیشن بننا چاہئے۔ خبر یہ بھی ہے کہ کیرتی آزاد بی جے پی کے سینئر لیڈر لال كرشن اڈوانی سے بھی مل سکتے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو کٹہرے میں کھڑا کرنے والے کیرتی آزاد کو بھارتیہ جنتاپارٹی نے گزشتہ روز معطل کردیا تھا ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا تھا کہ آزاد کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ آزاد گذشتہ کئی برسوں سے ڈی ڈی سی اے میں بے ضابطگیوں کی بات کررہے ہیں ، لیکن حال ہی میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے ذریعہ مسٹر جیٹلی پر اس معاملے میں الزام لگائے جانے کے بعد انہوں نے پھر سے یہ معاملہ اٹھایا اور پارٹی قیادت کے منع کرنے کے باوجود گذشتہ اتوار کو ایک پریس کانفرنس کرکے وزیر خزانہ سے کئی سوالات پوچھے تھے ۔


مسٹرجیٹلی 13 سال تک ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے تھے۔

First published: Dec 24, 2015 02:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading