ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میگھالیہ کے گورنر کا بیان، کشمیریوں اور کشمیر کے سامان کا کریں بائیکاٹ

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے پلوامہ حملہ کو لے کر کشمیریوں پر متنازعہ بیان دیا ہے۔

  • Share this:
میگھالیہ کے گورنر کا بیان، کشمیریوں اور کشمیر کے سامان کا کریں بائیکاٹ
فائل تصویر

میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے پلوامہ حملہ کو لے کر کشمیریوں پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں اور کشمیر کے سامان کا بائیکاٹ کر دینا چاہئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نہیں جانا چاہئے اور آئندہ دو سالوں تک امرناتھ یاترا پر بھی نہیں جانا چاہئے۔


تتھاگت رائے نے کہا، ’’ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملہ کو لے کر ملک میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر کوئی کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ کشمیر سے آنے والے سامانوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے‘‘۔


انہوں نے آگے ٹویٹ کیا، ’’ پاکستان کی فوج ( جو کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہدایات دیتے ہیں ) 1971 میں مشرقی پاکستان میں تھی۔ وہاں پاکستانی فوجیوں نے عصمت دری اور قتل کئے۔ میں یہ مشورہ نہیں دے رہا ہوں کہ ہم اتنی دور جائیں، لیکن کم از کم کچھ دوری؟‘‘۔






پلوامہ حملہ: نصیر احمد کی شہادت پر کیا کہتا ہے ان کا خاندان اور گاؤں

First published: Feb 19, 2019 07:44 PM IST