ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پورے ملک میں موب لنچنگ کے واقعات پرمحبوبہ مفتی کا اظہارتشویش

پی ڈی پی کی صدراورسابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملک میں پیش آنے والے موب لنچنگ کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 26, 2018 12:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پورے ملک میں موب لنچنگ کے واقعات پرمحبوبہ مفتی کا اظہارتشویش
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی: فائل فوٹو۔

سری نگر: پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدراورسابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملک میں پیش آنے والے موب لنچنگ کے واقعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج لنچنگ کو یہ کہہ کرجائز ٹھہرایا جارہا ہے کہ کون کیا کھاتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں عصمت دری جیسے سنگین جرائم کا بھی ایسے ہی دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہا ’کیا ہم ایسے ہی بھارت کا تصورکررہے ہیں؟‘۔ سابقہ وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔


انہوں نے لکھا ہے’آج لنچنگ کو یہ کہہ کرجائز ٹھہرایا جارہا ہے کہ کون کیا کھاتا ہے۔ آنے والے وقت میں عصمت دری جیسے سنگین جرائم کا بھی ایسے ہی دفاع کیا جائے گا۔ کیا ہم ایسے ہی بھارت کا تصورکر رہے ہیں ؟‘۔  بتادیں کہ ملک میں اچانک موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے لنچنگ کی خبریں سامنے آئیں۔

First published: Jul 25, 2018 11:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading