ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو بات چیت شروع کرنی چاہئے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے اوپر اٹھ کر انسانی بنیادوں پر بات چیت شروع کرنی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2020 04:29 PM IST
  • Share this:
ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو بات چیت شروع کرنی چاہئے: محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی کی فائل فوٹو

جموں۔کشمیر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti)  نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والے انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے اوپر اٹھ کر انسانی بنیادوں پر بات چیت شروع کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے (ceasefire violation) کی بحالی اس کے لئے اچھی شروعات ثابت ہوسکتی ہیں۔

بتادیں کہ شمالی کشمیر (kashmir) سے لے کر جموں کے ضلع پونچھ تک لائن آف کنٹرول (LOC) پر جمعے کو ہندستان (India) اور پاکستان (Pakistan)  کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے نتیجے میں بی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار اور چار شہری ہلاک ہوئے جبکہ نو اہلکار اور پندرہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔


محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti)  نے ایل او سی  (LOC)  پر انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: 'ایل او سی کے آر پار انسانوں کی جانوں کے زیاں پر افسردہ ہوں۔ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت کو سیاسی مجبوریوں سے بالاتر ہو کر بات چیت شروع کرنی چاہئے۔ سابق وزیر اعظم اٹل واجپئی جی (Atal Bihari Vajpayee)  اور مشرف صاحب کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو بحال کرنا اس ضمن میں اچھی شروعات ثابت ہوسکتی ہیں'۔


یہ بھی پڑھیں: لونگے والا سے چین اور پاکستان کو وزیر اعظم نریندر مودی کا سخت پیغام، ہمیں آزمانے کا انجام برا ہوگا

دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'گولہ باری سے اوری، ٹنگڈار اور پونچھ میں ایک بار پھر انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس جدید طرز کی بربریت کی مذمت کے لئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ انتظامیہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرے گی۔ میری دعائیں اس بد نصیب علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں'۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 14, 2020 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading