உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محبوبہ مفتی نےکہا - خوفزدہ ہیں وادی کے لوگ، گزشتہ 70 سالوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کے لوگ خوفزدہ ہیں، ایسا کبھی نہیں ہوا۔

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کے لوگ خوفزدہ ہیں، ایسا کبھی نہیں ہوا۔

    جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'داخلہ سکریٹری کے ایڈوائزری سے لوگوں میں خوف ہے۔ ملک کے لوگوں اوروزیراعظم نریندرمودی سے میرا کہنا ہے کہ وہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کو نہ چھینیں۔ یہاں کے لوگوں نے اپنی آئیڈنٹیٹی بچانے کے لئے بہت ساری قربانیاں دی۔ اسے برقراررہنے دیں'۔

    • Share this:
      جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرکے مرکزی حکومت پرحملہ بولا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہاں کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ یہاں کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔ میں نے ایسا ماحول پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں جموں وکشمیرمیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ایسی افواہ اڑ رہی ہے کہ حکومت 35 اے اورکوئی بڑی کارروائی کرسکتی ہے۔

      محبوبہ مفتی نے اس کے بعد جموں وکشمیرکے گورنرستیہ پال ملک سے بھی ملاقات کی اورافواہوں سے خوفزدہ لوگوں کے سامنے حالات کو واضح کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 'داخلہ سکریٹری کے ایڈوائزری سے لوگوں میں خوف ہے۔ ملک کے لوگوں اوروزیراعظم نریندرمودی  سے میرا کہنا ہے کہ وہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کو نہ چھینیں۔ یہاں کے لوگوں نے اپنی آئیڈنٹیٹی بچانے کے لئے بہت ساری قربانیاں دی۔ اسے برقراررہنے دیں'۔

      انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس وقت ہمارےوجود کی لڑائی ہے، ہماری شناخت کی لڑائی ہے۔ میں نے فاروق عبداللہ صاحب سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ آل پارٹی میٹنگ بلائیں۔ ہم سب آپس میں اس پرمشورہ کریں گے اورپھرکوئی فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کولگتا ہے کہ جموں وکشمیرمیں کچھ ہونے والا ہے۔

       



      دہشت گردانہ خطروں کو دیکھتے ہوئے جاری کی گئی ایڈوائزری

      کشمیر میں سیاحوں اورامرناتھ یاتریوں کے لئے وادی چھوڑنے کے تازہ حالات سے یہاں کے لوگوں کے درمیان خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے لا اینڈ آرڈرکی حالت بگڑنے کے خدشات کے درمیان راشن اورضروری اشیا جمع کرنا شروع کردیا۔

      Amarnath-Yatra-Pilgrims

       

       
      First published: