نئی دہلی۔ اپوزیشن کی صدارتی عہدے کی امیدوار میرا کمار نے آج یہاں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سترہ اپوزیشن پارٹیوں کی امیدوار اور سابق لوک سبھا اسپیکر محترمہ کمار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکشن افسر اور لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل انوپ مشرا کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی کے چار سیٹ داخل کئے۔ محترمہ کمار کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، ترنمول کانگریس کے ڈیریک او برائن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سیکرٹری ڈی راجہ، ڈی ایم کے رہنما کنی موجھی، بہوجن سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال موجود تھے۔
پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ، کرناٹک کے وزیر اعلی سددھیرمئيا، پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڑگے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے پہلے آج ہی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے اميدورار رام ناتھ كووند کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی کا چوتھا سیٹ داخل کیا گیا۔ مسٹر كووند کاغذات نامزدگی کے تین سیٹ 23 جون کو داخل کر چکے ہیں۔
نامزدگی سے پہلے کی تھی پریس کانفرنس
کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے میرا کمار نے منگل کو پریس کانفرنس کی تھی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دو دلت آمنے سامنے ہیں۔ اس بات کی بہت بحث ہو رہی ہے کہ ملک کے اعلی ترین عہدے کے لئے دو دلت لڑ رہے ہیں۔ یہ معاشرے کی اصلیت ہے جو سامنے آ رہی ہے کہ معاشرہ کس طرح سوچتا ہے۔
Opposition Presidential candidate #MeiraKumar files her nomination pic.twitter.com/MGc1LJYmFo
— ANI (@ANI_news) June 28, 2017
Opposition Presidential candidate #MeiraKumar to file her nomination shortly pic.twitter.com/oFJHa8ZdMq — ANI (@ANI_news) June 28, 2017
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔