ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

’ ہیپی نیس کلاس‘ دیکھ کر بولیں میلانیا ٹرمپ۔ بچوں کو پڑھانے کا یہ طریقہ بہترین

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو جس طرح سے پڑھایا جا رہا ہے وہ دیکھنے کے لائق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپی نیس لفظ ترغیب دینے والا ہے۔

  • Share this:
’ ہیپی نیس کلاس‘ دیکھ کر بولیں میلانیا ٹرمپ۔ بچوں کو پڑھانے کا یہ طریقہ بہترین
سروودے ودیالیہ میں بچوں کے ساتھ میلانیا ٹرمپ

نئی دہلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (US President Donald Trump)  کے دورہ ہند کے دوسرے دن ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے موتی باغ کے سروودے ودیالیہ کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں چلائے جانے والے ہیپی نیس کلاس کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ اسکول میں کچھ وقت گزارنے کے بعد میلانیا ٹرمپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہاں آکر مجھے کافی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کو پڑھانے کا اساتذہ کا طریقہ بہترین ہے۔ بچوں سے بات کر کے اچھا لگا‘۔



امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ’ ہندوستان ایک شاندار ملک ہے۔ یہاں آکر اچھا لگا‘۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو جس طرح سے پڑھایا جا رہا ہے وہ دیکھنے کے لائق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپی نیس لفظ ترغیب دینے والا ہے۔



میلانیا ٹرمپ کے اسکول دورے سے پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر دہلی کے سرکاری اسکولوں کو مبارک باد دی۔ کیجریوال نے ٹویٹ میں لکھا ’ ہمیں خوشی ہے کہ امریکہ کی خاتون اول ہمارے اسکول میں آ رہی ہیں۔ ہمارے اساتذہ، طلبہ اور دہلی والوں کے لئے بہت بڑا دن ہے۔ صدیوں سے ہندوستان نے دنیا کو روحانیت سکھائی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ ہمارے اسکول سے خوشی کا پیغام لے کر واپس جائیں گی‘۔



بتا دیں کہ دہلی حکومت کے اسکولوں میں تقریبا ڈیڑھ سال پہلے ہیپی نیس نصاب شروع کیا گیا تھا۔ اس کے تحت ہر دن بچوں کو ایک مخصوص کلاس دی جاتی ہے جس کا نام ’ ہیپی نیس کلاس‘ رکھا گیا ہے۔ اس کلاس کا مقصد بچوں میں مثبت رویہ پیدا کرنا ہے۔

بتا دیں کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں چلنے والی ہیپی نیس کلاس 45 منٹ کی ہوتی ہے۔ ہر دن ایک گھنٹی ہیپی نیس کلاس کی ہوتی ہے۔ اس میں نرسری سے لے کر کلاس آٹھ تک کے بچوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس کلاس میں بچوں کو دھیان کرایا جاتا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوئی پرارتھنا نہیں ہوتی ہے۔
First published: Feb 25, 2020 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading