ہوم » نیوز » No Category

منی سانحہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی تعداد 51 تک پہنچی ، 63 ہنوز لاپتہ

نئی دہلی: سعودی عرب کے منی میں گزشتہ ماہ حج کے دوران مچی بھگدڑ میں مرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 01, 2015 10:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منی سانحہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی تعداد 51 تک پہنچی ، 63 ہنوز لاپتہ
نئی دہلی: سعودی عرب کے منی میں گزشتہ ماہ حج کے دوران مچی بھگدڑ میں مرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے

نئی دہلی: سعودی عرب کے منی میں گزشتہ ماہ حج کے دوران مچی بھگدڑ میں مرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے اور 63 افراد لاپتہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ حادثے میں 50 ہندوستانی زخمی ہیں۔


اس سے پہلے اس حادثے میں 45 ہندوستانیوں کے مارے جانے کی اطلاع تھی لیکن اب چھ مزید ہندوستانیوں کی شناخت ہونے سے یہ تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔ ان چھ لوگوں کے نام معراج الدين غنائی، دلوي صغری بی صادق علی، ساجد عثمان، مدینہ بنت رسولبائي منصوری، محمد حامد حسین اورطفیل بتائے گئے ہیں۔


وزارت نے کہا کہ جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل سفارت خانہ لاپتہ ہندوستانیوں کی شناخت کی تمام کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستانی حج مشن کے ڈاکٹروں کو لاپتہ افراد کی معلومات حاصل کرنے کے لئے مکہ اور اس کے ارد گرد کے تمام ہسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ سعودی حکام نے منی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی مکمل تفصیل جاری نہیں کی ہے۔


وزارت نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی معلومات ملنے پر فوری طور پر اس کی اطلاع دی جائے گی۔ قونصل جنرل سفارت خانے کی ہیلپ لائن نمبر 00-966-12-5458000 ہے۔

First published: Oct 01, 2015 10:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading