ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مینکا گاندھی نے تشدد کے لئے مردوں کو ٹھہرایا ذمہ دار

نئی دہلی۔ خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے پیر کو ایک متنازعہ بیان دیا۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 14, 2015 10:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مینکا گاندھی نے تشدد کے لئے مردوں کو ٹھہرایا ذمہ دار
نئی دہلی۔ خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے پیر کو ایک متنازعہ بیان دیا۔

نئی دہلی۔ خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے پیر کو ایک متنازعہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنسی حساسیت میں مردوں کا کردار فیصلہ کن ہے کیونکہ تمام طرح کا تشدد مردوں کا پیدا کردہ ہے۔ مینکا نے خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت کے فیس بک پر شروع کی گئی پہل '100 خواتین' پر لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنسی حساسیت کو بیدار کرنے میں مردوں کا رول فیصلہ کن ہے، کیونکہ تمام طرح کا تشدد مردوں کا پیدا کردہ ہے۔ مینکا نے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں 'جینڈر چیمپئن' پروگرام شروع کیا ہے۔ اس میں ان لڑکوں کو انعام دیا جائے گا جو لڑکیوں کی مدد کریں گے اور انہیں عزت دیں گے۔


 


خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت نے فیس بک پر '100 خواتین' کا آغاز جولائی میں کیا تھا۔ اس کا مقصد ملک کی ایسی 100 خواتین کی تلاش ہے جنہوں نے اپنے کام سے اپنی کمیونٹیز میں اثر چھوڑا ہے ۔ مینکا سے 'لائیو چیٹ' کے دوران بچوں کی تعلیم، خواتین کے ساتھ جرم اور سیاسی مسائل پر سوال پوچھے گئے۔ لیکن انہوں نے کچھ سوالوں کا ہی جواب دیا۔ گڑگاؤں میں سعودی عرب کے سفارت کار کے ذریعہ مبینہ طور پر دو نیپالی خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام پر مینکا نے کہا کہ یہ آنکھیں کھول دینے والا واقعہ ہے۔ مرکزی حکومت دیکھے گی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے۔

First published: Sep 14, 2015 10:00 PM IST