ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نابالغ کی آبروریزی کے مجرموں کو رحم کی درخواست کے حق سے محروم کردینا چاہئے : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے خواتین کی حفاظت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوکسو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے قصورواروں کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 07, 2019 12:10 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نابالغ کی آبروریزی کے مجرموں کو رحم کی درخواست کے حق سے محروم کردینا چاہئے : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے خواتین کی حفاظت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوکسو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے قصورواروں کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے۔ صدر كووند نے آج ابوروڑ میں برہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہے ، پوکسو ایکٹ کے تحت آبروریزی کے قصورواروں کو رحم کی درخواست دائر کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ اس طرح کا آئین میں ایک قانون ہے جس پر نظر ثانی ہونی چاہئے ۔


صدر جمہوریہ نے کہا کہ پوکسو ایکٹ کے تحت قصورواروں کو رحم کی درخواست سے محروم کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام پارلیمنٹ کا ہے۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی شرح خواندگی کم ہے ، لیکن بیٹیوں کی تعلیم کے لئے کام ہو رہا ہے ۔ راجستھان کے بانسواڑا جیسے قبائلی ضلع میں ہر ایک ہزار بیٹوں پر 1003 بیٹیاں پیدا ہونے کی بات سے فخر محسوس ہوتا ہے ۔ انہوں نے جن دھن یوجنا کے تحت 52 فیصد اکاؤنٹ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پارلیمنٹ میں 78 خواتین رہنما کا ہونا فخر کی بات ہے۔ صدر جمہوریہ كووند نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کی ذمہ داری پورے سماج کی ہے۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کی آبروریزی کے بعد جلا کر مارنے اور اناؤ میں عصمت دری متاثرہ کو دن دہاڑے جلانے کے واقعہ سے ملک میں غصہ کا ماحول ہے ۔

First published: Dec 06, 2019 04:52 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,144

     
  • Total Confirmed

    1,682,220

    +78,568
  • Cured/Discharged

    375,093

     
  • Total DEATHS

    101,983

    +6,291
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres