ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میٹرو میں چیکنگ کے نام پر مسلم خواتین پر برقع ہٹانے کا بنایا دباؤ، مچا ہنگامہ

  • Share this:
میٹرو میں چیکنگ کے نام پر مسلم خواتین پر برقع ہٹانے کا بنایا دباؤ، مچا ہنگامہ
علامتی تصویر

لکھنؤ کے موییا میٹرو اسٹیشن پر مسلم خواتین کے نقاب (برقع) ہٹانے کو لیکر منگل کو تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ یہاں چیکنگ کے نام پر گارڈوں نے کیبن کے باہر ہی خواتین سے نقاب ہٹانے کو کہا۔ جب  خواتین نے اس کی مخالفت کی تو گارڈوں نے ان پر دباؤ بنایا۔ اس کےبعد خواتین نے میٹرو میں سفر کرنے سے انکار کردیا اور ٹکٹ واپس لیکر پیسے واپس لے لیے۔ اس معاملے میں خواتین کے اہل خانہ نے میٹرو افسران کو خط لکھ کر شکایت کی ہے اور جانچ کی مانگ کی ہے۔


عالم باغ کے مقامی معاذ احمد کے مطابق وہ خاتون رشتہ داروں کے ساتھ منگل کی شام 7:45 بجے موییا میٹرو اسٹیشن پہنچےتھے۔ عالم باغ تک کیلئے انہوں نے چھ ٹکٹ خریدے۔ معاذ کا الزام ہے کہ میٹرو اسٹیشن پر چیکنگ کے دوران وہاں موجود مرد گارڈوں نے خواتین سے باہر ہی نقاب ہٹانے کو کہا جبکہ خواتین کا کہنا تھا کہ وہ کیبن کے اندر خاتون گارڈ کو تلاشی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن گارڈ اپنی بات پر اڑے رہے۔ اس پر معاذ اور ان کے رشتے داروں نے سفر رد کرکے اپنے ٹکٹ اور پیسے واپس لے لئے۔

First published: May 29, 2019 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading