ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اچھی خبر! کورونا بحران کے درمیان دہلی کی پٹریوں پر جلد دوڑے گی میٹرو، لیکن رکھنا ہو گا یہ دھیان

دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اہم ذرائع میں شامل دہلی میٹرو جلد ہی پٹریوں پر دوڑ سکتی ہے۔

  • Share this:
اچھی خبر! کورونا بحران کے درمیان دہلی کی پٹریوں پر جلد دوڑے گی میٹرو، لیکن رکھنا ہو گا یہ دھیان
اچھی خبر! کورونا بحران کے درمیان دہلی کی پٹریوں پر جلد دوڑے گی میٹرو

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Corona Virus) کے انفیکشن کے خطرے کے بیچ دہلی کے لوگوں کو آمد ورفت میں جلد ہی راحت ملنے کی امید جتائی جا رہی ہے۔ دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اہم ذرائع میں شامل دہلی میٹرو (Metro) جلد ہی پٹریوں پر دوڑ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے لے کر ملازمین کو خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اس میں کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے مسافروں کے ساتھ ہی اسٹاف کو بھی خصوصی دھیان رکھنے کی جانکاری دی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافروں کے لئے بھی خصوصی رہنما خطوط تیار کئے جا رہے ہیں۔


کورونا انفیکشن کے خطرے کے درمیان نافذ لاک ڈاون میں میٹرو خدمات بند ہیں، لیکن اب دھیرے دھیرے لاک ڈاون میں کئی نرمی کی گئی ہے۔ اس بیچ میٹرو خدمات بھی شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میٹرو کا ٹرائل رن شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح اور شام میٹرو لائن پر ٹرائل کے طور پر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ دہلی سے شائع ہندوستان اخبار میں چھپی ایک خبر کے مطابق دہلی میں میٹرو چلانے کو لے کر خصوصی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت سفر کے دوران معمول طور پر میٹرو میں اے سی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسٹیشن پر بھی صبح کے چار گھنٹے فل موڈ میں اے سی چلایا جائے گا۔


اس کا رکھنا ہو گا دھیان


خبر کے مطابق، میٹرو میں سفر کے لئے رہنما خطوط جاری کئے جائیں گے۔ اس کے تحت ماسک کے بغیر ٹرینوں میں سفر پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو میں سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے بھی مارکنگ اور دوسری قواعد کی جا سکتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سفر کے دوران ماسک اتارنے پر مسافروں کے خلاف چالان اور قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ایک تخمینہ کے مطابق، دہلی میں عام دنوں میں ایک دن مین تقریبا 28 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔
First published: May 28, 2020 07:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading