உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حاملہ بکری سے گینگ ریپ کے معاملہ میں دو افراد گرفتار ، دیگر ملزمین کی بھی تلاش جاری

    گرفتار ملزمین

    گرفتار ملزمین

    تفتیشی افسر راج ویر سنگھ کے مطابق بکری سے ریپ معاملہ میں اہم سازشی ساہوکار اور جعفر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      حاملہ بکری سے گینگ ریپ کے معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ تفتیشی افسر راج ویر سنگھ کے مطابق بکری سے ریپ معاملہ میں اہم سازشی ساہوکار اور جعفر کو جمعہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے دونوں ملزموں کو بھونڈسی بھیج دیا گیا ہے ۔ راج ویر سنگھ کے مطابق دیگر ملزمین کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے ، جلد ہی انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
      خیال رہے کہ یہ واقعہ ہریانہ کے نوح ( میوات ) ضلع میں تھانہ نگینہ کے گاوں مروڈا میں 25 جولائی کو پیش آیا تھا ۔ واقعہ کے کچھ گھنٹوں بعد ہی بے زبان جانور کی موت ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بکری کے مالک اور دیگر افراد نے تین ملزموں کو رنگوں ہاتھ پکڑنے کے بعد ان کی پٹائی کردی ۔ تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا ۔ لیکن ان کے پکڑنے سے ہی واضح ہوا کہ شراب اور جوا کے عادی 8 لڑکے گاوں میں ایک سنسان مکان میں بکری کو رات کے وقت لے گئے اور اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔
      گینگ ریپ کے بعد سے ہی بکری کی حالت بگڑنے لگی اور 26 جولائی کو شام چار بجے بکری نے دم توڑ دیا ۔ بکری مالک نے نگینہ تھانہ پولیس میں اس بابت شکایت درج کرائی ۔ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے تین نامزد سمیت کل 8 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں : میوات میں 8 لوگوں نے حاملہ بکری سے کیا ریپ، بکری کی موت
      First published: