حکومت کی نئی گائیڈ لائنس: سنیماگھروں میں اب بیٹھ سکیں گی 50 فیصد لوگ اور ساتھ ہی ملی یہ بڑی راحت
نئی گائیڈ لائنس
مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ۔19 کی نگرانی، قوانین اور احتیاط کے طور پر نئی گائیڈ لائنس جاری کرنے کے احکام جاری کئے ہیں جو کہ 1 فروری 28 فروری تک نافذ ہوں گے۔ وزارت داخلی کی نائی گائیڈ لائنس کے مطابق سنیما ہال (Cinema hall) میں اب 50 فیصدی سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ۔19 کی نگرانی، قوانین اور احتیاط کے طور پر نئی گائیڈ لائنس (Guidelines for surveillance) جاری کرنے کے احکام جاری کئے ہیں جو کہ 1 فروری 28 فروری تک نافذ ہوں گے۔ وزارت داخلی کی نائی گائیڈ لائنس کے مطابق سنیما ہال (Cinema hall) میں اب 50 فیصدی سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوئمنگ پول میں عام لوگ بھی جا سکیں گے۔ مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاستوں، (Union territories) کو مختلف سرگرمیوں اور کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے ذرائع کو جاری رکھے اور ایس او پی نافذ کرنا لازمی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات سنیما ہال (Cinema hall) کے لئے ایک نیا ایس او پی جاری کرے گی۔
مرکز کی ہدایات کے مطابق سماجی اور مذہبی ، کھیلوں ، تفریحی ، تعلیمی ، ثقافتی تقریبات کے انعقاد کیلئے ریاستوں اور (Union territories) کی ایس او پی کے مطابق اجازت دے جائے گی۔ سوئمنگ پول کو لیکر نوجوانوں کے معاملے اور کھیل کی جانب سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، وزارت شہری ہوا بازی بین الاقوامی پروازوں کے لئے وزارت داخلہ کے مشورے سے فیصلہ کرے گی۔
مسافر ٹرینوں ، ہوائی سفر ، میٹرو ریل ، اسکولوں ، اعلی تعلیمی اداروں ، ہوٹلوں اور ریستوراں، شاپنگ مالز ، ملٹی پلیکس ، تفریحی پارکس ، یوگا سینٹرز اور جم وغیرہ کے حوالے سے وقتا فوقتا تازہ ترین ایس او پیز جاری کی جائیں گی۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان ایس او پی پر سختی سے عمل کریں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔