ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزی وزارت داخلہ کے افسران کو’’ورک فرم ہوم‘‘ کی پیش کش، 50 فیصد حاضری کا حکم، دفتر میں غیر متوقع حالات

وزارت داخلہ (Ministry of Home Affairs) کے دفتر کے ایک میمورنڈم میں انڈر سکریٹری کی سطح تک کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ورک فرم ہوم آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھائیں۔

  • Share this:
مرکزی وزارت داخلہ کے افسران کو’’ورک فرم ہوم‘‘ کی پیش کش، 50 فیصد حاضری کا حکم، دفتر میں غیر متوقع حالات
ڈپٹی سکریٹری اور اس سے اوپر کے افراد کو باقاعدہ طور پر دفتر آنے کو کہا گیا ہے۔ انہیں صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان ٹائم انٹری کا آپشن دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے ملک میں بے انتہا انداز میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پیش نظر اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے (work from home) کی پش کش کی ہے۔ کیونکہ ایسے وبائی دور میں ایک ساتھ دفتروں میں کام کرنا کسی بڑے خطرہ سے خالی نہیں ہے۔وزارت داخلہ (Ministry of Home Affairs) کے دفتر کے ایک میمورنڈم میں انڈر سکریٹری کی سطح تک کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ورک فرم ہوم آپشن کا استعمال کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ جبکہ ڈپٹی سکریٹری اور اس سے اوپر کے افراد کو باقاعدہ طور پر دفتر آنے کو کہا گیا ہے۔ انہیں صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان ٹائم  انٹری کا آپشن دیا گیا ہے۔


ایم ایچ اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’دہلی میں کووڈ۔19 کے کیسوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہنگامی حالات میں لفٹوں اور راہداریوں میں بھی رش سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کی نگرانی کے لیے روسٹر سسٹم ڈویژنل / ونگ کے سربراہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔


مرکزی وزارت داخلہ کے افسران کو’’ورک فرم ہوم‘‘ کی پیش کش
مرکزی وزارت داخلہ کے افسران کو’’ورک فرم ہوم‘‘ کی پیش کش


اسی طرح کی ہدایات کو دیگر مرکزی وزارتوں جیسے انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، کارپوریٹ افیئرز اور ڈی او پی ٹی (Information and broadcasting, Corporate Affairs and DOPT) نے بھی منظوری دے دی ہے۔آئی اینڈ بی سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری سطح تک 50 افسران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ دوسروں کے لئے ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے کے لئے ایڈیشنل سکریٹری سے ایک مخصوص منظوری حاصل کی جاسکتی ہے‘۔

وزارت امور صارفین، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن (Ministry of Consumer Affairs, Food and Public Distribution) نے سیکشنل آفیسر اور اس سے کم درجے کے 67 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

جمعہ کے روز وزارت تعلیم نے عملے کے ایک رکن میں کووڈ پازیٹو کے پائے جانے کے بعد قرنطینہ کے لئے دفتر سے اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔ جب کہ زیادہ خطرے والے اہلکار جو کووڈ سے متاثرہ عملے کے رکن سے براہ راست رابطے میں آئے، انھیں 14 دن تک قرنطینہ میں جانے کے لئے کہا گیا اور کم رسک اہلکاروں سے کہا گیا کہ وہ کام پر آئیں لیکن اگلے پندرہ تک صحت کے پیرامیٹرز کی نگرانی کریں۔

تمام وزارتوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن طور پر دستیاب ہوں اور اگر کسی ہنگامی صورتحال میں بلایا گیا تو وہ کام کے لئے جسمانی طور پر رپورٹ کرنے کو تیار ہوجائیں۔
تمام وزارتوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ آن لائن طور پر دستیاب ہوں اور اگر کسی ہنگامی صورتحال میں بلایا گیا تو وہ کام کے لئے جسمانی طور پر رپورٹ کرنے کو تیار ہوجائیں۔


کنٹینٹ زون میں رہائش پذیر افراد کے لئے بھی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ایم ایچ اے نے ایسے عہدیداروں کو دفتر آنے سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ ہدایات کے مطابق میٹنگز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہر ممکن حد تک رسائی کی جائیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 16, 2021 11:01 AM IST