ہرش مندر کی این جی او کےخلاف سی بی آئی جانچ کی سفارش، ایف سی آر اےکی خلاف ورزی کاشاخسانہ

ہرش مندر ۔ فائل فوٹو

ہرش مندر ۔ فائل فوٹو

اس میں کہا گیا ہے کہ امن برادری دیگر لوگوں کی تنظیموں اور گروہوں کے ساتھ مل کر سیکولرازم کے دفاع، عوامی ہمدردی اور آئین کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے غیر ملکی شراکت (ریگولیشن) ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مصنف اور مشہور انسانی حقوق و سماجی کارکن ہرش مندر (Harsh Mander) کے ذریعہ قائم کردہ ایک این جی او امن برادری (Aman Biradari) کے خلاف سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی ہے۔ ہرس مینڈر سابقہ ​​یو پی اے حکومت کے دوران سونیا گاندھی کی زیرقیادت قومی مشاورتی کونسل کے رکن تھے، انھوں نے امن برادری کی بنیاد رکھی۔ خود ان ہی کے مطابق یہ ایک ’سیکولر، پرامن، انصاف پسند اور انسانی مساوات کے لیے عوامی مہم ‘ ہے۔

    عہدیدار نے کہا کہ امن برادری کے خلاف فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل کرنے والی تمام این جی اوز کو ایف سی آر اے کے تحت وزارت داخلہ کے ساتھ لازمی طور پر رجسٹر ہونا ہوگا۔ میندر کی ویب سائٹ (https://harshmander.in) کے مطابق وہ ’امن براداری کے بانی ہیں، جو کہ 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ قتل عام کے بعد قائم ہونے والی سیکولر، پرامن، انصاف پسند اور انسانی دنیا کے لیے ایک عوامی مہم ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ امن برادری دیگر لوگوں کی تنظیموں اور گروہوں کے ساتھ مل کر سیکولرازم کے دفاع، عوامی ہمدردی اور آئین کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اکتوبر 2022 میں وزارت داخلہ نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن (RGF) اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ (RGCT) کی ایف سی آر اے رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی، جو کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی سربراہی میں دو این جی اوز ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    حکام نے بتایا کہ 2018 سے 2022 کے درمیان ایف سی آر اے کی 1,827 ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن اس کی دفعات اور قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے راجیہ سبھا میں مطلع کیا گیا کہ ہندوستانی این جی اوز کو گزشتہ تین سالوں میں کل 55,449 کروڑ روپے کی غیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل ہوئی ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: