உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزارت داخلہ نے کہا : ملک بھر میں این آر سی کرانے پر کوئی فیصلہ نہیں ، صرف روہنگیاوں کی ہورہی شناخت

    وزارت داخلہ نے کہا: ملک بھر میں NRC کرانے پر کوئی فیصلہ نہیں، صرف روہنگیاوں کی ہورہی شناخت

    وزارت داخلہ نے کہا: ملک بھر میں NRC کرانے پر کوئی فیصلہ نہیں، صرف روہنگیاوں کی ہورہی شناخت

    بتادیں کہ حکومت نے ملک میں رہنے والے غیر قانونی روہنگیا تارکین وطن (Illegal Rohingya migrants) کو ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بتایا ہے ۔ سرکار نے کہا کہ آئے دن ان کے غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی رپورٹس آتی رہتی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران ایک مرتبہ پھر این آر سی کا معاملہ اٹھا ۔ پارلیمنٹ میں جواب دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی طرف سے واضح کیا گیا کہ قومی سطح پر این آر سی کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے یہ ضرور بتایا گیا کہ روہنگیاوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور انہیں واپس بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ بتادیں کہ حکومت نے ملک میں رہنے والے غیر قانونی روہنگیا تارکین وطن کو ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بتایا ہے ۔

      وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا کہ ملک میں این آر سی کا معاملہ کافی عرصے سے برقرار ہے ۔ ہم پارلیمنٹ کے ذریعہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملک میں قومی سطح پر ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوسرے دن مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ روہنگیا سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور آئے دن ان کے غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی رپورٹس آتی رہتی ہیں ۔

      انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی گئی ہے ، جس میں ہندوستان سے روہنگیاوں کی حوالگی نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ حالانکہ یہ معاملہ ابھی زیر غور ہے اور اس سلسلہ میں عدالت سے کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے ۔

      اب تک دو لوگوں نے جموں و کشمیر میں خریدی زمین

      منگل کو پارلیمنٹ میں یہ سوال پوچھا گیا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اب تک کتنے باہری لوگوں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدی ہے؟ اس پر حکومت نے جواب دیا کہ 2019 کے بعد سے صرف دو باہری لوگوں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں لوگوں کو زمین خریدنے میں کسی بھی قسم کے مشکل عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: