ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نہیں کم ہو رہیں لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی مشکلیں، بس اور ٹرین کے انتظار میں کٹ رہے ان کے دن اور راتیں

میرٹھ کے پھیسالی بس اڈے پر تقریباً پانچ سو مزدور اور کامگار اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • Share this:
نہیں کم ہو رہیں لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی مشکلیں، بس اور ٹرین کے انتظار میں کٹ رہے ان کے دن اور راتیں
میرٹھ : نہیں کم ہو رہیں لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی مشکلیں

میرٹھ۔ غیر مقامی مزدوروں کو ان کے وطن بھیجنے کے لیے انتظامات کے  تمام سرکاری دعووں کے باوجود لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ مغربی یو پی کے میرٹھ سے ٹرین اور بسوں کے ذریعہ ہزاروں مزدوروں اور کامگار وں کو بھیجنے کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مزدور اور کامگار ابھی بھی بس اڈوں پر بھوکے پیاسے پڑے ہیں اور بس کے ذریعہ اپنے اپنے گھروں کو بھیجے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ میرٹھ کے بھیسالی بس اڈے پر گزشتہ چار دنوں سے بس کے انتظار میں رکے ہوئے ان مزدوروں کے حالات کا جائزہ جب ہماری ٹیم نے لیا تو سرکاری انتظامات کے سارے دعووں کی حقیقت سامنے آ گئی۔


میرٹھ کے پھیسالی بس اڈے پر تقریباً پانچ سو مزدور اور کامگار اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ 45 ڈگری کی شدید گرمی میں یہ افراد بس اسٹیشن میں ٹین کے شید کے نیچے شب و روز گزارنے کو مجبور ہیں۔ بس اسٹیشن پر بہار میں اپنے گاؤں لوٹنے کا انتظار کرنے والے مزدور بتاتے ہیں کہ ضلع انتظامیہ کے اعلان اور رجسٹریشن کے بعد بسوں کے ذریعہ اپنے وطن کو بھیجے جانے کی اُمید میں وہ یہاں چار دن سے انتظار کر رہے ہیں۔ بس اڈے پر نا تو کھانے کا کوئی انتظام کیا گیا ہے اور نہ پانی کا۔ بس اڈے پر لگی پانی کی مشین بھی خراب ہے۔ اب ان حالات میں وہ یہاں پڑے رہنے کو مجبور ہیں۔ مزدوروں کے مطابق ضلع انتظامیہ کے افسران ان کے نام تو درج کرکے لے جاتے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ بسیں کب جائیں گی۔


میرٹھ کے پھیسالی بس اڈے پر تقریباً پانچ سو مزدور اور کامگار اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں۔


وہیں اُتر پردیش پریواہن نگم کے افسران کا کہاں ہے کہ مزدوروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے نگم کی بسیں تیار ہیں لیکن بسوں کو روانہ کرنے کے لیے ہمیں ضلع انتظامیہ کے افسران کے حکم کا انتظار ہے۔
First published: May 27, 2020 07:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading