نئی دہلی : دہشت گردوں نے آج ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کے کپواڑہ کے لنگیٹ میں فوج کے 30 آر آر ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ دہشت گردوں نے کیمپ کے باہر فائرنگ کی ۔ تاہم جوابی کارروائی میں فوج نے 2 دہشت گردوں کو مار گرایا ۔ آج صبح 5.30 بجے شروع ہوئی فائرنگ فی الحال وقفے وقفے جاری ہے ۔ کتنے دہشت گرد فائرنگ میں شامل ہیں ، فی الحال اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہے ۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہیڈکوارٹر کی سیکورٹی میں تعینات جوان محتاط ہو گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش میں فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے فی الحال کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔
اس سے پہلے 2 اکتوبر 2016 کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں 46 راشٹریہ رائفلس (آر آر) کے فوجی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔ اس میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا جبکہ سبھی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔
وہیں 18 ستمبر 2016 کو جموں و کشمیر کے اوڑی میں 12 ویں بریگیڈ کے فوجی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ۔ اس حملے میں فوج کے 19 جوان شہید ہو گئے تھے ۔ جوابی کارروائی میں فوج نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔
خیال رہے کہ اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستانی فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کیا ۔ اس آپریشن میں فوج نے 40 سے زیادہ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان بوكھلايا ہوا ہے ۔ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔