ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بارہمولہ انکاؤنٹر: جسم پر کیمرہ لگاکر CRPF  جوانوں پر حملہ کر رہے تھے دہشت گرد، ویڈیو جاری کرکے دکھائی طاقت

حال ہی میں دہشت گردوں نے بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ بتادیں کی اس انکاؤنٹر میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • Share this:
بارہمولہ انکاؤنٹر: جسم پر کیمرہ لگاکر CRPF  جوانوں پر حملہ کر رہے تھے دہشت گرد، ویڈیو جاری کرکے دکھائی طاقت
حال ہی میں دہشت گردوں نے بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ بتادیں کی اس انکاؤنٹر میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

جسم پر کئی سالوں کو دیکھنے کو مل رہا ہے کہ جموں۔کشمیر (Jammu-Kashmir) کا کوئی نوجوان غائب ہوجاتا ہے  اور گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر اس کا ایک فوٹو وائرل کیا جاتا ہے۔ اس تصویر میں غائب نوجوان ایک رائفل کے ساتھ نظر آتا ہے اور بتاتا ہے کہ اس نے دہشت گرد تنظیم کو جوائن کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کی تصویر وائرل کرکے دہشت پھیلانے والی دہشت گرد تنظیم  (Terrorist Organizations) اب ہندستانی فوج  کے ساتھ مڈبھیڑ کا لائیو ویڈیو بھی جاری کرنے لگے ہیں۔ دہشت گردوں کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر سکیں گے۔


حال ہی میں دہشت گردوں نے بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہوئے انکاؤنٹر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ بتادیں کی اس انکاؤنٹر میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ویڈیو کے ذریعے دہشت گرد یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ (gorilla attack) کرنے میں کس قدر ماہر ہیں۔


کشمیر کے زیادہ تر علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا ہوجانے کے بعد سے بوکھلائی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کشمیر میں نئی دہشت گردتنظیم کھڑی کرنی شروع کردی ہے۔ کشمیر میں پنپ رہی اس نئی دہشت گرد تنطیم کا نام پیپلز اینٹی فاسٹ فرنٹ (PAFF)  ہے۔ یہ لشکر طیبہ کی ہی تنظیم ہے جس نے حال ہی میں بارہمولہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔


ویڈیو میں مبینہ طور پر تین دہشت گردوں کو سی آر پی ایف کی ٹیم پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دہشت گرد ایک باغ میں چھپے ہوئے ہیں اور سی آرپی ایف کی ٹیم پر مسلسل نظر بنائے ہوئے ہیں۔ یہاں دیکھیں پورا ویڈیو



پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دہشت گرد  منصوبے میں کبھی نہیں ہوں گے کامیاب

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا ویڈیو جاری کرکے دہشت گرد انتہا پسندی کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کر نہیں پائیں گے۔ ہم نے ان کے حملے کا جواب دے دیا ہے۔ ہم نے 72 گھنٹے کے اندر ہی ان کے سینئر کمانڈر سجاد عرف حیدر، ایف ٹی تیمور خان عرف ابو عثمان، نصیر اور ایف ٹی علی بھائی کو مار گرایا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 21, 2020 05:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading