ملٹری ایجنسیوں کی 11 چینی موبائل برانڈز کے خلاف ایڈوائزری جاری، فوجیوں کودیگرفونوں پرسوئچ کرنےکی ہدایت
’یہ راز داری کے خلاف ورزی کا باعث بن سکتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو چین جیسے ملک پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے جس کے پاس توسیع کا زبردست منصوبہ ہے، اس نے پچھلے کئی برسوں میں ایل اے سی پر پیش رفت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ڈیجیٹل آلات ہمارے فوجیوں اور تعیناتیوں کے مقام کی راز داری کے خلاف ورزی کا باعث بن سکتے ہیں۔
لائن آف ایکچوئل کنٹرول (Line of Actual Control) پر اب بھی ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اس دوران ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی فوجیوں کے ذریعہ تجارتی طور پر دستیاب چینی موبائل فونز کے استعمال کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ علاقے میں موجود فوجیوں اور فارمیشنز سے احتیاط برتنے اور دوسرے فونز پر سوئچ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی این این نیوز 18 کے ذریعے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق فہرست میں ون پلس، اوپو، اور ریئل می ہندوستانی مارکیٹ میں 11 دیگر معروف چینی موبائل برانڈز میں شامل ہیں۔ ایک حکم نامہ کے تحت ملک کے عوام سے بھی ہندوستان سے دشمنی والے ممالک سے آنے والے موبائل فون خریدنے یا استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کسی کو چین جیسے ملک پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے جس کے پاس توسیع کا زبردست منصوبہ ہے، اس نے پچھلے کئی برسوں میں ایل اے سی پر پیش رفت کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ ڈیجیٹل آلات ہمارے فوجیوں اور تعیناتیوں کے مقام کی راز داری کے خلاف ورزی کا باعث بن سکتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔