ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شرمناک: باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ لاک ڈاؤن میں زبردستی بناتا رہاجنسی تعلقات، حاملہ ہونے پر کیا یہ کام

ایک باپ نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جو کیا وہ واقعی رشتوں کو تار۔تار کردینے والا ہے۔ الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران (Lockdown ) کے دوران باپ ناپنی ہی نابالغ بیٹی کے ساتھ مسلسل جسمانی تعلقات بنائے اور حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کی دوا بھی کھلائی۔

  • Share this:
شرمناک: باپ اپنی ہی بیٹی کے ساتھ لاک ڈاؤن میں زبردستی بناتا رہاجنسی تعلقات، حاملہ ہونے پر کیا یہ کام
ایک باپ نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جو کیا وہ واقعی رشتوں کو تار۔تار کردینے والا ہے۔

کوروناوائرس وبا کے دوران ایک طرف جہاں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید تھے۔ وہیں کانپور سے رشتوں کو شرمسار کردینے والی خبر سامنے آئی ہے جسے جان کر انسان کی روح بھی کانپ اٹھے گی۔ شہر کے سچینڈی تھانہ علاقے کے ستاپوروا میں ایک باپ نے اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جو کیا وہ واقعی رشتوں کو تار۔تار کردینے والا ہے۔ الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران (Lockdown ) کے دوران باپ ناپنی ہی نابالغ بیٹی کے ساتھ مسلسل جسمانی تعلقات بنائے اور حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کی دوا بھی کھلائی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔


جانکاری کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کو شراب  کی لت ہے جس کے چلتے گزشتہ کچھ سالوں سے اپنی دو بیٹی اوت ایک بیٹے کو لیکر کرائے کے مکان میں الگ رہ رہی ہے۔ دوسری بیٹی اپنے والد کے ساتھ رہتی ہے۔ بیٹی کا الزام ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن لگا ہے تب سے اس کا باپ اس کے ساتھ روزانہ زبردستی جسمانی تعلقات بناتا ہے اور حاملہ ہونے پر اسقاط حمل کی دوا بھی کھلائی۔


والد کی حرکتوں سے عاجز آکر لڑکی نے معاملے کی شکایت پولیس سے کی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے والد کو حراست میں لیا اور دونوں کو لیکر تھانے لے آئی۔ بیٹی کے ساتھ ہوئی اس گھنونی حرکت کی اطلاع ملنے پر اس کی ماں بھی تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے بیٹی کی تحریر کی بنیاد پر ملزم باپ کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ وہیں پولیس کے سامنے ملزم خود کو بے قصور بتاتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ نے پوچھ۔گچھ میں الزاموں کو غلط بتایا ہے۔ پولیس نے لڑکی کی تحریی کی بنیاد پر پاکسو ایک، ریپ اور اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لڑکی کو  میڈیکل کیلئے بھیجا گیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ کارروائی جاری ہے۔
First published: Jun 14, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading