ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزارت خارجہ میں سعودی سفیر طلب، عصمت دری معاملے کی تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت

نئی دہلی : حکومت نے آج سعودی عرب کے سفیر کو طلب کرکے انہیں اپنے سفیر کے خلاف عائد عصمت دری کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 10, 2015 11:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزارت خارجہ میں سعودی سفیر طلب، عصمت دری معاملے کی تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت
نئی دہلی : حکومت نے آج سعودی عرب کے سفیر کو طلب کرکے انہیں اپنے سفیر کے خلاف عائد عصمت دری کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا ۔

نئی دہلی : حکومت نے آج سعودی عرب کے سفیر کو طلب کرکے انہیں اپنے سفیر کے خلاف عائد عصمت دری کے الزامات کی تفتیش میں تعاون کرنے کا حکم دیا ۔ وزارت برائے امور خارجہ کے چیف آف پروٹوکول مسٹر جے دیپ مجمدار نے آج جواہر نہرو بھون میں سعودی سفیر کو طلب کیا اور ان سے گڑگاؤں پولس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی جو سعودی سفارتکار کے ذریعہ دو نیپالی خواتین کی مبینہ عصمت دری معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔


وزار ت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں بتایا کہ وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول نے آج سعودی سفیر کو طلب کیا اور انہیں سعودی سفارتخانہ کی طرف سے تعاون کے لئے ہریانہ پولس کی درخواست پہنچائي کہ وہ دو نیپالی گھریلونوکرانیوں کی مبینہ عصمت دری معاملے میں تعاون کریں ۔


واضح رہے کہ گڑگاؤں پولس نے کل ہی دیر شب وزارت خارجہ کو اس معاملے کی رپورٹ بھیج دی تھی، جس کے بعد سعودی سفیر کے ساتھ آج یہ میٹنگ کی گئي۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رپورٹ میں بظاہر ملزم پر عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔


چونکہ عصمت دری کیس میں مبینہ طورپر ملوث سعودی سفارتکار فرسٹ رینک کے سکریٹری ہیں، اس لئے انہيں ویانہ کنوینشن کے تحت خصوصی رعایت حاصل ہے۔ پولس کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والی دو خواتین نے اپنی شکایت میں مذکورہ سعودی سفارتکا ر کے خلاف اجتماعی عصمت دری، دست درازی اور غیر قانونی طورپر مقید رکھنے کے الزامات لگائے ہيں۔


اس سلسلے میں ہندوستان میں تعینات نیپالی سفیر دیپ کمار اپادھیائے نے گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ سے رجوع کیا تھا اور مقامی پولس حکام سے کارروائی کی درخواست کی تھی۔


اس معاملے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گزشتہ روز سعودی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ سعودی سفارتکار کے خلاف عائد الزامات بے بیناد ہیں۔سعودی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا ہے اور تمام سفارتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرونی سفارتکار کے گھر میں مقامی پولس کی دخل اندازی کے خلاف احتجاج درج کرایا ہے۔


تاہم، سعودی سفارتخانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں وزارت خارجہ کی وضاحت کا انتظار کرے گا اور الزامات کی تفتیش کے نتائج آنے کے بعد آئندہ ایکشن لے گا۔

First published: Sep 10, 2015 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading