ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا : 12 سے 16 ہفتے پر لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز ، وزارت صحت نے دی منظوری

second doses of Covishield vaccine to 12-16 weeks : ایسے میں جن لوگوں نے کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے ، اب وہ 12 سے 16 ہفتے کے وقفہ پر ویکسین کی دوسری ڈوز لے سکیں گے ۔

  • Share this:
کورونا : 12 سے 16 ہفتے پر لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز ، وزارت صحت نے دی منظوری
کورونا : 12 سے 16 ہفتے پر لگے گی کووی شیلڈ کی دوسری ڈوز ، وزارت صحت نے دی منظوری

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے کووی شیلڈ ویکسین کی دوسری ڈوز کیلئے وقفہ کا وقت 12 سے 16 ہفتے کرنے کے کووڈ ورکنگ گروپ کے مشورہ کو قبول کرلیا ہے ۔ ایسے میں جن لوگوں نے کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لی ہے ، اب وہ 12 سے 16 ہفتے کے وقفہ پر ویکسین کی دوسری ڈوز لے سکیں گے ۔ کووڈ پر نیشنل پینل ۔ نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے یہ بھی کہا کہ حاملہ خواتین اپنے لئے ویکسین منتخب کرسکتی ہیں اور حاملہ خواتین زچگی کے بعد کبھی بھی ویکسین لگوا سکتی ہیں ۔ پینل نے کہا کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر رہے ہیں ، وہ چھ مہینے کے بعد ہی ٹیکہ کاری کرائیں ۔


بتادیں کہ این ٹی اے جی آئی نے کورونا کی ویکسین کووی شیلڈ کی دو خوراکوں کے درمیان وقفہ بڑھا کر 12 سے 16 ہفتے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ کوویکسین کی خوراکوں کے درمیان وقفہ میں کسی طرح کی تبدیلی کی سفارش نہیں کی گئی ہے ۔ گروپ نے کہا کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو کوئی بھی ٹیکہ لگوانے کا متبادل دیا جا سکتا ہے اور دودھ پلانے والی خواتین بچے کو جنم دینے کے بعد کسی بھی وقت ٹیکہ لگا سکتی ہیں ۔


ابھی کووی شیلڈ کی دو خوراکوں کے درمیان کا وقفہ چار سے آٹھ ہفتے ہے ۔ یہ شفارش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کئی ریاستوں نے ٹیکوں کی کمی کی بات کہی ہے ۔ گھریلو سطح پر ٹیکوں کی سپلائی کی کمی اور بڑھتی مانگ کے درمیان دہلی ، مہاراشٹر ، کرناٹک اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں نے کورونا وائرس ٹیکوں کی خرید کیلئے عالمی ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


این ٹی اے جی آئی کی حالیہ میٹنگ کے بعد آئے یہ مشورے ٹیکہ کاری کو دیکھنے والے کورونا سے متعلق نیشنل ایکسپرٹس گروپ کو بھجے جائیں گے ۔ گروپ نے کورونا ٹیکہ کاری سے پہلے ٹیکہ لگوانے آئے لگوں کی ریگولر ریپڈ انٹیجن جانچ کروانے کی تجویز کو مسترد کردی ۔

این ٹی اے جی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ کورونا سے متاثر رہ چکے ہیں اور جانچ میں ان کے سارس ۔ سی او وی 2 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، ان لوگوں کو شفایاب ہونے کے بعد چھ مہینے تک ٹیکہ نہیں لگوانا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 13, 2021 05:44 PM IST